?️
راولپنڈی (سچ خبریں) چمن سیکٹر میں پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد افغان طالبان نے گُھٹنے ٹیک دیئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی سپن بولدک چمن سیکٹر میں بھرپور جوابی کارروائی کے بعد افغان طالبان نے جنگ بندی کی درخواست کر دی۔ سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ افغان طالبان نے سوشل میڈیا پرپاک فوج کے ہتھیار قبضے میں لینے کی من گھڑت ویڈیوز جاری کی ہیں، سوشل میڈیا پر افغان طالبان کی جانب سے پھیلائی جانے والی جھوٹی خبروں میں صداقت نہیں۔
ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے اور سپن بولدک چمن سیکٹر میں پاک افواج کی جوابی کارروائی پر افغان طالبان نے فائر بندی کی درخواست کی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس میں متعدد افغان طالبان پوسٹوں، ٹینکس اور عملے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاک فوج افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، جارحیت کا جواب شدید اور توقع سے بڑھ کر ہوگا۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں خواتین، بچوں اور شیرخواروں پر ظلم کا سلسلہ جاری
?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں:ٹروڈو نے منگل کو مقامی وقت کے مطابق اسرائیلی حکومت سے
نومبر
ٹرمپ نے برکس پالیسیوں کی حمایت کے لیے ٹیرف لگانے کی دھمکی دی ہے
?️ 7 جولائی 2025سچ خبریں: جب کہ کچھ میڈیا آؤٹ لیٹس رپورٹ کرتے ہیں کہ
جولائی
نوجوانوں میں ڈپریشن کی وجہ کیا ہو سکتی ہے؟
?️ 5 مئی 2021لندن (سچ خبریں) ایک اہم سوال جو ذہن میں آتا ہے وہ
مئی
صیہونی حکومت کی مغربی کنارے پر بڑے حملے کی تیاری
?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں: کچھ اسرائیلی فوجی ماہرین نے مغربی کنارے میں بڑے پیمانے
نومبر
امریکہ کے میزائل تجرباتی مرکز میں زوردار دھماکہ
?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی میڈیا کے مطابق، نورتھروپ گرومن (Northrop Grumman) کمپنی کے
اپریل
صیہونی بستیوں کے خلاف شوٹنگ آپریشن 16 فلسطینیوں کی گرفتاری
?️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:حالیہ چند گھنٹوں میں فلسطینی فورسز نے فائرنگ کی متعدد کارروائیوں
جنوری
فٹ بال ورلڈ کپ کی سیکیورٹی کیلئے پاک فوج کا دستہ قطر روانہ
?️ 10 اکتوبر 2022راولپنڈی: (سچ خبریں) قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ 2022
اکتوبر
نئی غیرملکی ائیرلائن شام ونگز نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع کردیا
?️ 15 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) نئی غیرملکی ائیرلائن شام ونگز نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن
دسمبر