چالیس سال سے فتنہ پھیلانے والوں سبق سکھا دیا گیا۔ رانا ثناءاللہ

?️

فیصل آباد (سچ خبریں) مشیر وزیراعظم و سینیٹر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ جو چالیس سال سے فتنہ پھیلا رہے تھے ان کو سبق سکھا دیا ہے۔

فیصل آباد میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف دور میں مخالفین کو جیلوں میں ڈالا گیا، میرے خلاف سزائے موت والا مقدمہ بنایا گیا۔ اُنہوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہا کہ جب اپوزیشن میں تھے تب بھی ٹیبل پر بیٹھنے کی بات کرتے تھے، ملک فتنہ، فساد، جارحیت سے نہیں اتفاق سے آگے چلتے ہیں، اس وقت بھی سابق وزیراعظم نے مذاکرات کی بات پر کہا کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔

مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اُس وقت یہ کہتے تھے کسی کو معاف نہیں کریں۔ اب اُن کو معافی نہیں مل رہی، وزیراعظم شہبازشریف نے میثاق پاکستان کی دعوت دی، اگر پاکستان مضبوط ہوگا تو ہم سب خوشحال ہوں گے، جو ملک فتنہ، فساد، انارکی کا شکار ہوئے وہاں حالات خراب ہوئے۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ شام کے حالات سب کے سامنے ہے، جو ملک میں بیٹھ کر بات نہیں کرسکتے وہ انارکی، افراتفری چاہتے ہیں، افراتفری، انارکی کی حکومت اور عسکری قیادت کبھی اجازت نہیں دے گی، جو گزشتہ چالیس سال سے فتنہ پھیلا رہے تھے ان کو بھی سبق سکھادیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اب پاکستان میں دہشت گردی رکے گی اور ملک تیزی سے ترقی کرے گا، تحریک انصاف دور میں فیصل آباد میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوئے، جب تک زندگی ہے خدمت کا سفر جاری رہے گا۔

مشہور خبریں۔

صہیونیوں کو یمن اور فلسطین میں ممکنہ میزائلی حملوں کا خطرہ

?️ 19 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی ریڈیو اور ٹیلی ویژن تنظیم نے اطلاع دی ہے

یمنی انصاراللہ نے امریکہ کو کیا مشورہ دیا ہے؟

?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ تحریک کے ترجمان نے صیہونی حکومت کی

یمن نے کن ممالک کو دشمن ممالک کی فہرست میں ڈالا ہے؟

?️ 21 فروری 2024سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے امریکہ اور

شام کے خلاف اور امریکی سازش

?️ 8 جولائی 2023سچ خبریں: روسی خارجہ انٹیلی جنس سروس نے اعلان کیا ہے کہ

چین کے خلاف امریکہ کی نئی حکمت عملی میں مسلم ممالک کا اہم رول

?️ 13 اپریل 2021(سچ خبریں) امریکہ چین کے خلاف ایک بہت بڑی سرد جنگ میں

غزہ میں بچاؤ کی آخری مہلت کا خطرناک الارم بج اٹھا

?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: بین الاقوامی اداروں کی جانب سے غزہ پٹی میں انسانی

فلسطینی سب سے مظلوم قوم ہیں: نصراللہ

?️ 14 جولائی 2024سچ خبریں: ماہ محرم کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے سید نصر

خیبرپختونخوا حکومت اور ہڑتالی اساتذہ کے درمیان مذاکرات کامیاب، پیر سے اسکولز کھولنے کا اعلان

?️ 9 نومبر 2024پشاور: (سچ خبریں) کے پی کے حکومت اور ہڑتالی اساتذہ کے درمیان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے