پے در پے ناکامیوں کے بعد فتنۃ الخوارج کے درمیان اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پے در پے ناکامیوں کے بعد فتنۃ الخوارج کے درمیان اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے۔میڈیا مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3 ماہ میں فتنۃ الخوارج کے اہم ارکان سرحد عبور کرنے کے دوران ہی مارے گئے، جس سے خارجی سرغنہ سخت تذبذب اور اندرونی اختلافات کا شکار ہیں۔

خارجی نور ولی متعدد بار اپنے خارجیوں کو بھاری نقصانات کی وجہ سے موبائل فون کے استعمال سے دور رہنے کی سخت ہدایات بھی دے چکا ہے۔

خارجی سرغنہ اپنے دہشت گردوں کو مساجد، عوامی حجروں اور عام آبادی میں رہنے والے غیر قانونی افغانوں کے گھر کو دہشت گرد مواد بنانے اور چھپنے کے لیے استعمال کرنے کی ہدایات دے چکے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد عام لوگوں میں گھل مل کر رہنے اور سیکیورٹی فورسز کے دہشت گردوں کے خلاف ان جگہوں پر ایکشن کی صورت میں عوام کو ڈھال کے طور پر استعمال کرنا ہے۔

مساجد اور حجروں کے استعمال سے دہشت گرد کسی بھی ممکنہ نقصان کی صورت میں آسانی سے عوام کو نشانہ بنانے کا جھوٹا بیانیہ بنا لیتے ہیں۔

گزشتہ دنوں خارجی عبدالصمد کے ہوشربا انکشافات بھی یہ بات واضح کرتے ہیں کہ مساجد اور حجروں کو آئی ای ڈی بنانے اور خارجیوں کے چھپنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر عام لوگوں خاص طور پر چھوٹے بچوں کی جھوٹی اے آئی جنریٹڈ اور پرانی ویڈیوز اور تصاویر چلا کر لوگوں کو گمراہ کرنے کا خارجیوں کا پرانا ہتھکنڈا بھی خارجی سرغنہ کی نئی ہدایات میں شامل ہے۔

خارجی سرغنہ نے پاکستان میں موجود غیر قانونی افغان شہریوں کو حملوں میں زیادہ تعداد میں شامل کرنے کی بھی واضح ہدایات دے دی ہیں۔

مصدقہ ذرائع کے مطابق دیر اور جنوبی وزیرستان کے حالیہ دہشت گردانہ حملوں میں زیادہ تعداد افغانستان سے آئے دہشت گردوں کی تھی۔

سیکیورٹی فورسز خارجیوں اور ان کے سہولت کاروں کا پاکستان سے صفایا کرنے کے لیے پوری طرح تیار اور پر عزم ہیں۔

مشہور خبریں۔

اروگوئہ کا قدس میں سفارتی دفتر قائم

?️ 18 اگست 2023سچ خبریں:اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے کہا کہ میرا مقصد سفارتی

لبنان کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کی نئی حکمت عملی

?️ 4 اپریل 2025سچ خبریں: معارف اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے

امریکی نمائندے کا اسرائیلی جارحیت کی حمایت کرتے ہوئے سفارتی حل پر زور 

?️ 14 جون 2025سچ خبریں: امریکہ کے نمائندے نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے

صہیونی غزہ میں آپریشنل مرحلہ کو کیوں بدل رہے ہیں؟ صیہونی فوج کی زبانی

?️ 9 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی فوج کے ترجمان نے غزہ کی پٹی میں اس

پاکستان اور ایران کا رشتہ پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہوچکا ہے۔ شہباز شریف

?️ 26 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران

پارٹی تیار رہے سڑکوں پر آنے کا اعلان جلد کریں گے، عمران خان

?️ 12 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیراعظم

لاس اینجلس میں ٹرمپ حکومت کے خلاف احتجاج میں درجنوں افراد گرفتار

?️ 9 جون 2025سچ خبریں: این بی سی نیٹ ورک کے مطابق، لاس اینجلس پولیس نے

 اسرائیل کی مدد سے آزادی کا اعلان کریں گے:دروزی رہنما

?️ 6 ستمبر 2025 اسرائیل کی مدد سے آزادی کا اعلان کریں گے:دروزی رہنما شام کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے