🗓️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا پورا فوکس تعلیم کے فروغ پر ہے، تونسہ میں یونیورسٹی کا جلد آغاز کیا جائے گا، وزیراعلی آفس کے دروازے طلباء و طالبات کے لئے کھول دیئے، وزیراعلی کی دعوت پر تونسہ کے سرکاری سکولز کی طالبات نے لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا۔
وزیراعلی عثمان بزدار کی خصوصی دعوت پر پنجاب کے پسماندہ ترین علاقے تونسہ کی طالبات نے وزیراعلی آفس کا وزٹ کیا، وزیراعلی آفس آمد پر طالبات کو خصوصی پروٹوکول دیا گیا۔ طالبات کو مرکزی کمیٹی روم میں صوبائی وزراء اور سیکرٹریز کے لئے مخصوص نشستوں پر بٹھایا گیا۔ وزیراعلی عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر طالبات کو وزیراعلی کے آفس اور ڈرائنگ روم کا بھی وزٹ کرایا گیا۔
وزیراعلی عثمان بزدار سے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول اور گورنمنٹ سٹی گرلز ہائی سکول تونسہ کی طالبات اور اساتذہ نے ملاقات کی، وزیراعلی سردار عثمان بزدار کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سرکاری سکولز کے طلباء و طالبات کو باقاعدگی سے مطالعاتی دورے پرلاہوربلایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا پورا فوکس تعلیم پر ہے۔ عثمان بزدار کی دعوت پر تونسہ کی طالبات نے لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا۔اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ تونسہ میں سڑکیں اور پارکوں کی بحالی اور مرمت کر رہے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کا پورا فوکس تعلیم پر ہے۔انہوں نے کہا کہ تونسہ میں یونیورسٹی کا جلد آغاز کر دیا جائے گا، فورٹ منرو کیڈٹ کالج کا ادھورا منصوبہ مکمل کر رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
بیٹی کی پیدائش کے بعد قسمت کھل گئی، کام ملنے لگا، آسانیاں ہوگئیں، جنید نیازی
🗓️ 15 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) ابھرتے ہوئے اداکار جنید نیازی نے کہا ہے کہ
فروری
امریکی فوجی اتحاد کامیاب ہے یا مزاحمت؟
🗓️ 22 دسمبر 2023سچ خبریں:15 اکتوبر کو الاقصی طوفان آپریشن کے آغاز سے ہی چار
دسمبر
وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی
🗓️ 15 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی
اپریل
السنوار کے پیغامات کا تجزیہ
🗓️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اور شہید اسماعیل ھنیہ
ستمبر
پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تجارت بہت اہمیت رکھتی ہے
🗓️ 2 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن کے ہمراہ مشترکہ
جون
یمنی بھائیوں نے ثابت کردیا کہ ہم اکیلے نہیں:حماس
🗓️ 21 مارچ 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین قسام بریگیڈ
مارچ
عبداللطیف جمال رشید عراق کے نئے صدر
🗓️ 15 اکتوبر 2022سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کے اراکین نے اس ملک کے صدر کے انتخاب
اکتوبر
ہندوستان میں مسلمانوں کی حالت زار؛بینک کا باحجاب خاتون کو کیش دینے سے انکار
🗓️ 25 فروری 2022بھارتی ریاست بہار میں ایک بینک نے حجاب کر کے آنے والی
فروری