?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) سینیٹر اعظم سواتی کی ’قابل اعتراض‘ ویڈیو کی مبینہ لیک کی تحقیقات کے لیے چیئرمین سینیٹ کی جانب سے بنائی گئی خصوصی کمیٹی کے بائیکاٹ کے فیصلے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ڈٹ گئی ہے۔ پی ٹی آئی نے کمیٹی کے کنوینر مولانا عبدالغفور حیدری سے کہا کہ وہ اس معاملے پر کسی بھی بیان سے گریز کریں۔
اعظم سواتی کی کمیٹی کے اجلاس میں عدم شرکت پر مولانا عبدالغفور حیدری کی جانب سے تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ پی ٹی آئی پہلے ہی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کو مسترد کر چکی ہے کیونکہ اعظم سواتی سپریم کورٹ سے انصاف چاہتے ہیں۔
مزید برآں ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ 7 نومبر کو پی ٹی آئی اور اپوزیشن کی اتحادی جماعتوں کے مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بھی ایک قرارداد کے ذریعے کمیٹی کو مسترد کر دیا گیا تھا اور فیصلہ کیا گیا تھا کہ وہ اس کی کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی اور پی ٹی آئی کی اتحادی جماعتوں کے واضح مؤقف کے بعد اعظم سواتی کی اجلاس سے غیر حاضری سے متعلق کنوینر کا بیان حقیقت کے برعکس اور نامناسب تھا۔
2 روز قبل (جمعہ کو) کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرنے کے بعد مولانا غفور حیدری نے اعظم سواتی کی اجلاس میں عدم شرکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس صورتحال میں کمیٹی اعظم سواتی کی کوئی مدد نہیں کر سکے گی۔


مشہور خبریں۔
غزہ بحران اور بین الاقوامی قانون کی ناکامی
?️ 4 نومبر 2025سچ خبریں:غزہ میں انسانی بحران اور عام شہری ہلاکتوں کے پس منظر
نومبر
ایک ناکام ریاست؛ لبنان میں امریکہ اور صیہونی حکومت کی اہم حکمت عملی
?️ 29 نومبر 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے حالیہ حملے کا ایک اہم ترین پہلو
نومبر
اقوام متحدہ اور امریکہ کے مگرمچھ کے آنسو
?️ 30 مارچ 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ نے منگل کے روز بین الاقوامی امدادی عطیہ دہندگان
مارچ
سینیٹ اجلاس میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور
?️ 4 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سینیٹ اجلاس میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور
فروری
بھارتی فورسز کشمیری قوم کو بدنام کرنے کی منظم سازش کررہی ہے۔ مشعال ملک
?️ 25 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) حریت لیڈر یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک
جون
بلوچستان: اغوا کے بعد پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 مسافروں سمیت 11 افراد قتل
?️ 13 اپریل 2024نوشکی: (سچ خبریں) صوبہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم افراد کی
اپریل
یمن میں امریکی، اسرائیلی جاسوسی نیٹ ورک تباہ
?️ 11 جون 2024سچ خبریں: المسیرہ نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق یمنی حکومت کی انٹیلی
جون
کیا نواز شریف آرمی چیف کو برطرف کر سکتے تھے؟
?️ 26 جون 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا
جون