پی ٹی آئی واپس اسمبلی میں آتی ہے تو ویلکم کریں گے: احسن اقبال

🗓️

اسلام آباد:(سچ خبریں)وفاقی وزیر  برائے منصوبہ بندی  احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف واپس اسمبلی میں آتی ہے تو ان کو  ویلکم کریں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام  نیا پاکستان میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے  احسن اقبال کا  کہنا تھا کہ جاوید لطیف نے پی ٹی آئی کی سہولت کاری پر غیر ضروری بیان دیا ہے، وہ یہ بیان دینے کے مجاز نہیں تھے۔

سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن نے یہ بھی کہا کہ  جاوید لطیف کے بیان کا پارٹی پالیسی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ ہم عمران خان کے سہولت کاروں کو جانتے ہیں،  ہمیں معلوم ہےکہ عمران خان راتوں کو کن کن سے ملاقاتیں کر رہے ہیں ، عمران خان دراصل چابی والا کھلونا ہیں  جو کبھی بھی اپنی مرضی سے نہیں ہلتا ۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے اسمبلی میں واپسی امریکی سائفر کی تحقیقات سے مشروط کر دی ہے۔

 مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ ہم عمران خان کے سہولت کاروں کو جانتے ہیں،  ہمیں معلوم ہےکہ عمران خان راتوں کو کن کن سے ملاقاتیں کر رہے ہیں 

صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ امریکی سائفر کی تحقیقات کی جائیں تو اسمبلی میں واپس آسکتے ہیں، اسٹیبلشمنٹ سے ہمارے اچھے تعلقات تھے، عمران خان دراصل چابی والا کھلونا ہیں  جو کبھی بھی اپنی مرضی سے نہیں ہلتا ۔پتا نہیں کب اور کیسے خراب ہوئے، اپوزیشن سےزیادہ حکومت کواسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کی ضرورت ہوتی ہے، ہم اپوزیشن میں ہیں تو اپوزیشن میں رہتے ہوئے تعلقات کیسے ہو سکتے ہیں؟ پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ حقیقت ہے، اس کے پاس تمام اختیارات ہیں۔

مشہور خبریں۔

امیر کویت کا بیٹا اس ملک کا وزیر اعظم مقرر

🗓️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:کویت کے امیر نے اپنے بڑے بیٹے شیخ احمد نواف الاحمد

اسٹاک ایکسچینج کریش کر گئی، انڈیکس میں 2700 سے زائد پوائنٹس کی کمی

🗓️ 19 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کریش کر گئی، آج بینچ

کراچی میں غیر متوقع بارش ہوئی، انتظامات مکمل تھے، مرتضیٰ وہاب

🗓️ 5 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ

’14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کا انعقاد ناممکن ہے‘، الیکشن کمیشن کی سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست

🗓️ 3 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ‏الیکشن کمیشن نے پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات

ویکسین نہ لگانے والے ملازمین کو تنخواہ نہیں ملے گی

🗓️ 3 جون 2021سندھ (سچ خبریں) سندھ کے وزیر اعلی مراد علی شاہ کی صدارت

شیرین ابو عاقلہ کی شہادت کے بارے میں صیہونی حکومت کا نیا دعویٰ

🗓️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:       صیہونی حکومت کی فوج نے دعویٰ کیا ہے

سعودی عرب میں مزید سات افراد کو پھانسی

🗓️ 28 فروری 2024سچ خبریں:سعودی عرب نے دہشت گرد تنظیموں کی تشکیل اور مالی معاونت

النقب کونسل میں اردن کی رکنیت کے لیے امریکی صہیونی کوشش

🗓️ 22 اکتوبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے