?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی لوگوں کی بانی کی نظر میں کوئی وقعت نہیں، پی ٹی آئی والے ابھی کسی غلط فہمی میں ہیں۔
طلال چوہدری نے کہا کہ یہ لوگ خود بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کرنا نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات کے لیے قانون میں دیے تقاضے پورے نہیں کیے جاتے، پی ٹی آئی خود صورتِ حال اس طرف لے جا رہی ہے کہ سیاسی شہید بن جائے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ان کی پارلیمانی پارٹی نے ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا، حکم آیا کہ نہیں لڑیں گے، پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کی کوئی سیاسی وقعت نہیں۔
اُن کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ یہ سیاسی عمل کا حصہ بنیں، بانیٔ پی ٹی آئی ایسا نہیں چاہتے، سیاسی لوگوں کی بانی کی نظر میں کوئی وقعت نہیں۔ طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی والے ابھی کسی غلط فہمی میں مبتلا ہیں، سیاسی جماعت سیاسی طریقے کے بجائے کسی اور طریقے سے چلے تو ایسا نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بانی کی سوچ ہے وہ پاکستان میں سری لنکا، بنگلا دیش، نیپال جیسا ماحول چاہتے ہیں، پی ٹی آئی کی بقا اسی میں ہے جیسا بانیٔ ایم کیو ایم کے ساتھ ہوا۔


مشہور خبریں۔
سید حسن نصراللہ آج کیا کہیں گے؟
?️ 3 نومبر 2023سچ خبریں: حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ کے خطاب
نومبر
امریکی کھوکھلی جمہوریت
?️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں:اس سال 8 اور 9 دسمبر کو ایک ورچوئل میٹنگ کے
دسمبر
کل جماعتی حریت کانفرنس کی مودی کے دورہ کشمیر کے موقع پر مکمل ہڑتال کی اپیل
?️ 4 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مارچ
امریکی طرز عمل نے افغانستان میں تباہی مچائی ہے:احمد مسعود
?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:پنجشیر فرنٹ کے رہنما احمد مسعود کا کہنا ہے کہ میں
جولائی
روس: اگر یورپ نے ہمیں ہمارے پیسے نہیں دیے تو ہمارا سخت ردعمل ہو گا
?️ 2 اکتوبر 2025سچ خبریں: ماسکو نے اعلان کیا کہ یورپی یونین کے رکن ممالک
اکتوبر
اسرائیلی حکومت کے غزہ پر قبضے کے فیصلے پر سعودی عرب کا شدید ردعمل
?️ 9 اگست 2025سچ خبریں: سعودی عرب کے وزارت خارجہ نے ایک بیان میں صہیونی حکومت
اگست
اسرائیل کے ساتھ بات چیت غزہ میں جنگ روکنے سے پہلے نہیں ہوگی: سعودی
?️ 20 فروری 2024سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ایک تقریر
فروری
غزہ جنگ میں نفسیاتی فوج؛ صیہونی فوجی خودکشی کے بارے میں کیوں سوچتے ہیں؟
?️ 2 اگست 2025سچ خبریں: غزہ جنگ میں صہیونی فوج اور کابینہ کی طرف سے
اگست