🗓️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں سینیٹر سیف اللہ نیازی اور حامد زمان کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سینیٹر سیف اللہ نیازی کو حراست میں لیے جانے کی کی تصدیق کردی جب کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے رہنماؤں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے سیف اللہ نیازی کو اغوا کرلیا گیا جب کہ ایف آئی اے نے ان کی سینٹ کے احاطے سے گرفتاری کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے ایک صحافی کی جانب سے پوچھے جانے پر کہ کیا ایف آئی اے نے سینیٹر سیف اللہ نیازی کو حراست میں لیا ہے جواب دیا کہ ایف آئی اے نے سینیٹر سیف اللہ نیازی کو متعدد بار بلایا لیکن ہو پیش نہیں ہوئے، اب ایف آئی اے انہیں لے کر آیا ہے، اب ان سے کچھ سوالات اور انٹیروگیشن ہونی ہے، اب اگر انہوں نے تعاون نہ کیا تو پھر ضابطے کی کارروائی کے بعد انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے کہا کہ مجھے ابھی خبر موصول ہوئی کہ سینیٹر سیف اللہ نیازی کو سینیٹ کے احاطے سے اٹھایا گیا ۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر یہ خبر درست ہے تو یہ اقدام انتہائی قابل مذمت ہے۔
اسی دوران پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے دعویٰ کیا کہ سینیٹر سیف اللہ نیازی کو ”اسلام آباد میں نامعلوم افراد“ نے سینیٹ کے احاطے سے اٹھایا۔ انہوں نے سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی منظوری اور ان کے علم میں لائے بغیر سینیٹر کی گرفتاری پر انہیں شرم آنی چاہیے۔
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما افتخار درانی نے دعویٰ کیا کہ سینیٹر سیف اللہ نیازی کو سینیٹ کے احاطے سے اغوا کرلیا گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں افتخار درانی نے کہا کہ پہلے بھی سیف اللہ نیازی کے گھر کے اوپر حملہ کیا گیا تھا اور ذاتی سامان تحویل میں لیا گیا تھا۔
پی ٹی آئی رہنما نے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، آج تک پاکستان میں ایسا نہیں ہوا۔ پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے بھی دعوے کو دہرایا کہ سینیٹر سیف اللہ نیازی کو اٹھالیا گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سینیٹ کے احاطے سے سینیٹر کو اٹھا لیا گیا، بدترین فسطائیت کا دور!
افتخار درانی کے بیان کو شیئر کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ سینٹ کے احاطے سے سینیٹر کو اٹھا لیا گیا؟ ملک میں اتنی بڑی فسطائیت کبھی نازل نہیں ہوئی۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اس سے زیادہ پارلیمنٹ کی توہین ہو نہیں سکتی، چیئرمین سینیٹ کم از کم غیرت کا مظاہرہ کریں اور اس عمل کا نوٹس لیں۔
مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی کے بغیر انتخابی نتائج کوئی تسلیم نہیں کرے گا، الیکشن کمیشن تاریخ دے، پیپلزپارٹی
🗓️ 26 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن سے انتخابات کی
اکتوبر
پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کی دنیا میں مثال نہیں ملتی، وزیراعظم
🗓️ 11 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان
مئی
آئندہ حکومت پاکستان تحریک انصاف ارکان کی اکثریت سے بنائیں گے:عمران خان
🗓️ 5 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ حکومت پاکستان تحریک
اپریل
آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر کے سبب پاکستان کو قرضوں کی ادائیگیاں روکنی پڑ سکتی ہیں
🗓️ 14 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ایک امریکی بینک نے خبردار کیا ہے کہ اگر
مارچ
واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری۔
🗓️ 17 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سینیٹر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ
مئی
امریکی کمانڈر نے افغانستان میں داعش کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا دعویٰ کیا
🗓️ 16 مارچ 2022سچ خبریں: سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو انٹرویو دیتے ہوئے، مغربی
مارچ
امریکہ یوکرین کی فوج کو ختم شدہ یورینیم پر مشتمل گولہ بارود دے گا
🗓️ 5 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی حکومت کے باخبر ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ
ستمبر
فلسطینیوں کی مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارہ میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپیں
🗓️ 28 ستمبر 2021 سچ خبریں: افلسطین ٹوڈے کے مطابق فلسطینی ذرائع نے آج صبح مغربی
ستمبر