پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد ارکان کا سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا فیصلہ

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے آزاد اراکین اسمبلی نے مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے بجائے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کے حمایت یافتہ آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض اراکین کے ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت پر تحفظات کے باعث سنی اتحاد کونسل کے نام پر غور کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ اراکین سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں اور کل الیکشن کمیشن جاکر دستاویز جمع کرائیں گے۔

قبل ازیں پی ٹی آئی سے ’بلے‘ کا انتخابی نشان چھن جانے کے بعد آزاد حیثیت میں انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اراکین کے مجلس وحدت المسلمین میں ضم ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا۔

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن نے بتایا تھا کہ پارٹی اجلاسوں میں اس موضوع پر بہت زیادہ بحث ہوئی ہے اور کئی آپشنز زیر غور ہیں، حتمی فیصلہ آنے والے دنوں میں کیا جائے گا۔

تاہم بعدازاں پی ٹی آئی کی مجلس وحدت المسلمین کے ذریعے مخصوص نشستیں حاصل کرنے کی امید دم توڑ گئی تھیں۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم نے خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے ترجیحی فہرست جمع نہیں کرائی، الیکشن ایکٹ سیکشن 104 کے تحت ترجیحی فہرست جمع کرانے کا وقت بھی گزر چکا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ تاریخ گزرنے کے بعد ترجیحی فہرست میں تبدیلی یا اضافہ ممکن نہیں ہے، فہرستوں میں ترجیح تبدیلی کی جاسکتی ہے اور نہ ہی کسی نام کو نکالا جاسکتا ہے، پی ٹی آئی کوالحاق کے باوجود مخصوص نشستیں نہیں مل سکیں گی۔

مشہور خبریں۔

نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

🗓️ 30 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں)نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عہدے کا حلف

فلسطینی مزحمتی تحریک کے ہاتھوں صیہونیوں کو لگام

🗓️ 1 ستمبر 2021سچ خبریں:سیف القدس کی لڑائی میں فلسطینی مزاحمت نے فلسطین کے لیے

وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل کی اسلام آباد میں نیوز کانفرنس

🗓️ 31 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ

عدنان ملک نے بھی عائزہ خان کے ڈرامے پر برہمی کا اظہار کیا

🗓️ 31 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان

حماس کا عرب اور اسلامی ممالک سے مطالبہ

🗓️ 27 جون 2023سچ خبریں: تحریک حماس نے صیہونی حکومت کی جانب سے مغربی کنارے

بلوچستان کے علاقے وڈھ میں دستی بم پھٹنے سے بچہ جاں بحق

🗓️ 17 اکتوبر 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کے علا قے وڈھ میں دستی بم پھٹنے

فواد چودھری کا دعوی سینیٹ انتخابات میں ہم 180 سے زیادہ ووٹ ملے گیں

🗓️ 3 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} فوادچوہدری نے کہا کہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کی

نیتن یاہو نے کئی بار قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو روکا

🗓️ 30 جون 2024سچ خبریں: صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ نے بیانات میں اعلان کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے