?️
اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے اپنا انتخابی نشان ’بلا‘ واپس لینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کردی۔
رجسٹرار آفس سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی آئی کی درخواست کو ڈائری نمبر بھی الاٹ کردیا ہے۔
عدالت عظمیٰ میں دائر درخواست میں تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے الیکشن کمیشن کا اس کا انتخابی نشان بلا واپس لینے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔
پی ٹی آئی نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ اسے اس کا انتخابی نشان ’بلا‘ واپس کیا جائے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست کی پیروی کے لیے سینئر وکلا اور پارٹی رہنماؤں حامد خان، بیرسٹر علی ظفر، قاضی انور، بیرسٹر گوہر کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ 13 جنوری کی شب 11 بجکر 30 منٹ پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کو ’بلے‘ کے انتخابی نشان سے محروم کرنے کا فیصلہ درست قرار دیتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا۔
فیصلے کے بعد پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے خلاف سپریم کورٹ میں ہی نظرثانی اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا تھا، پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا تھا کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ تکنیکی بنیادوں پر کیا ہے، فیصلہ بدنیتی پر مبنی نہیں، فیصلے پر نظرثانی کی اپیل کریں گے۔
کیس کا پسِ منظر
یاد رہے کہ 22 دسمبر کو الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دے کر انتخابی نشان واپس لے لیا تھا۔
26 دسمبر کو پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی سے ’بلے‘ کا نشان واپس لینے کا فیصلہ معطل کردیا تھا۔
بعدازاں 30 دسمبر کو الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انتخابی نشان سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے حکم امتناع کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر کر دی تھی۔
3 جنوری کو ’بلے‘ کے انتخابی نشان کی بحالی کے خلاف الیکشن کمیشن کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اپنا حکم امتناع واپس لے لیا تھا، جس کے بعد پی ٹی آئی اپنے انتخابی نشان ’بلے‘ سے اور بیرسٹر گوہر خان پارٹی چیئرمین شپ سے محروم ہوگئے تھے۔
تاہم 10 جنوری کو پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو ’بلے‘ کے نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت دے دے دی تھی، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا تھا۔
مشہور خبریں۔
امریکہ کا وسیع اثر و رسوخ عرب لیگ کے راستے سے ہٹنے کا سبب
?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:انصار اللہ سے وابستہ یمن کی قومی نجات کی حکومت کی
مئی
اسرائیل کی جانب سے فلسطینی صحافیوں پر ظلم و تشدد جاری، متعدد صحافیوں کو گرفتار کرلیا گیا
?️ 2 جون 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے فلسطینی صحافیوں پر
جون
ٹرمپ پرحملے کی وجوہات
?️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر اور اس ملک کے صدارتی انتخابات میں
ستمبر
وزیراعظم پاکستان کا سعودی عرب کا آٹھواں دورہ کرنے کا ارادہ
?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اگلے ہفتے سعودی ولی عہد کی
اکتوبر
طالبان پاکستان تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے چین کی کوششوں میں تیزی
?️ 6 دسمبر 2024سچ خبریں: چین کے خصوصی نمائندے Yu Xiaoyong افغانستان اور پاکستان کے درمیان
دسمبر
میڈیا ہمارا فخر ہے، آپ نے دنیا کو بتایا کہ ہم سچ بولتے ہیں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر
?️ 22 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ میڈیا
مئی
اسد عمر نے کورونا کی چوتھی لہرکے آغاز سے آگاہ کر دیا
?️ 9 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن
جولائی
اردوغان اور حزب اختلاف ترکی کے علوی سے حمایت چاہتے ہیں
?️ 17 اگست 2025سچ خبریں: ترک صدر کی درخواست پر ملک کے علویوں کی حمایت
اگست