?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرنے کے لیے اپوزیشن یا حکومت میں سے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔
ڈان نیوز کے مطابق اپنے بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات حکومت نے کروانی ہے، وہ میری ذمہ داری نہیں۔
ایاز صادق نے کہا کہ حکومت اور اتحادی فیصلہ کر لیں کہ ملاقات ہو سکتی ہے یا نہیں؟
ان کا کہنا تھا کہ فریقین جب کہیں گے، ایک دو روز کے نوٹس پر اجلاس بلانے کے لیے تیار ہوں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ 4 جنوری کو اسد قیصر سے فون پر بات ہوئی تھی، جس میں واضح کر دیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا مطالبہ حکومت تک پہنچا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما، وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ اور حکومت کے دیگر اکابرین سے براہ راست بھی بات کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور راناثنا اللہ نے کہا تھا کہ اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی سے ان کی پارٹی کے رہنماؤں کی ملاقات اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے نہیں ہوسکی۔
وزیر اعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنااللّٰہ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو سیکیورٹی یا صحت کے مسائل کی وجہ سے کہیں منتقل کرنے کے امکانات ہوسکتے ہیں۔
آج صبح سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی دباؤ نہیں، پی ٹی آئی کا ملک کو نقصان پہنچانے کا ہر حربہ ناکام ہوا، معاشی اشاریے بہتر ہوتے جا رہے ہیں۔
خواجہ آصف نے واضح کیا تھا کہ حکومت کی جانب سے عمران خان کو جیل سے بنی گالہ یا کہیں اور منتقل کرنے کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی، اس حوالے سے پی ٹی آئی کے دعوے میں کوئی صداقت نہیں۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم کی تاجکستان، بیلا روس، کرغزستان، ترکمانستان، قازقستان کے رہنماؤں سے ملاقاتیں
?️ 16 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف سے ایس سی او
اکتوبر
سعودی عرب کی افغانستان میں نئے کردار کی تلاش
?️ 8 ستمبر 2021سچ خبریں:افغانستان میں طالبان کی تحریک کے دوبارہ ظہور کے بعد سعودی
ستمبر
آرمی چیف کا ٹرمپ سے ملنا مس ٹائمنگ اور نوبل انعام کی سفارش بلنڈر ہے، سفارتی غلطیاں نوشتہ دیوار ہیں، لیاقت بلوچ
?️ 22 جون 2025لاہور: (سچ خبریں) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا
جون
وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کا برطانوی ہم منصب سے رابطہ، بہتر اسٹریٹجک پارٹنرشپ کیلئے جلد معاہدے پر زور
?️ 26 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے اپنے برطانوی ہم
مارچ
سید علی گیلانی نے شہید کا رتبہ پایا ہے: شیخ رشید
?️ 2 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے شیخ
ستمبر
پنجاب میں انتظامی سہولت کیلئے نئی تحصیلیں اوراضلاع بنائے جا رہے ہیں
?️ 1 فروری 2022لاہور (سچ خبریں) ڈیرہ غازی خان میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر
فروری
لاہور میں ہزاروں پاکستانی فلسطین کی حمایت میں سڑکوں پر
?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: اسی دوران جب غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے جاری
نومبر
عالمی بینک کی پنجاب حکومت کو سیلاب متاثرین کیلئے 35 ملین ڈالر کی پیشکش
?️ 24 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) عالمی بینک نے پنجاب حکومت کو سیلاب متاثرین کیلئے
ستمبر