پی ٹی آئی کا 24 نومبر کو تمام شہروں سے پرامن احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی نے کہا ہے کہ 24 نومبر کو ملک بھر سے پر امن احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس 22 اور 23 نومبر کی درمیانی رات کو منعقد ہوا، جس میں پاکستان کے تمام شہروں سے احتجاجی تحریک کے آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق احتجاجی قافلے اسلام آباد کی طرف اپنے سفر کا آغاز کریں گے، پاکستان بھر میں بے گناہ قید پارٹی لیڈرز، کارکنان اور بانی چیئرمین کی رہائی تک احتجاج جاری رہے گا۔

سیاسی کمیٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ 26ویں آئینی ترمیم واپس لینے اور فروری کے الیکشن کے حقیقی مینڈیٹ کی بحالی تک احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے ملک کی بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال اور دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کا نوٹس بھی لیا جب کہ کمیٹی نے کارکنوں کو ملک بھر میں احتجاج کرنے کی اپیل کی۔

واضح رہے کہ واضح رہے کہ 24 نومبر کو اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج متوقع جس سے نمٹنے کے لیے وفاقی و پنجاب کی حکومتیں بھی پوری طرح تیار نظر آرہی ہیں۔

جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہر کی انتظامیہ کو قانون کے خلاف دھرنا، ریلی یا احتجاج کی اجازت نہ دینے کا حکم دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کر دی تھی۔

تحریک انصاف کے 24 نومبر احتجاج کے خلاف تاجر اسد عزیز کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کیا تھا۔

عدالت نے قرار دیا کہ پی ٹی آئی احتجاج کے لیے ڈپٹی کمشنر اسلام آبادکو 7 روز پہلے درخواست دے، اجازت ملنے پر احتجاج کیا جاسکتا ہے، وزیر داخلہ یہ پیغام پی ٹی آئی قیادت تک پہنچائیں۔

بعد ازاں، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی برسٹر گوہر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے پابند ہیں اور دارالحکومت میں کسی جلوس یادھرنے کی اجازت ممکن نہیں ہے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی سعودی دوستی میں درپیش رکاوٹیں

?️ 12 جولائی 2023سچ خبریں:واشنگٹن انسٹی ٹیوٹ تھنک ٹینک نے سعودی عرب اور صیہونی حکومت

مراد علی شاہ کا پانی چوری کیخلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ

?️ 6 مئی 2022کراچی(سچ خبریں) وزیراعلی سندھ نے سندھ بھر میں پانی کی چوری کے

داعش کے رہنما کے قتل پر الکاظمی کا ردعمل

?️ 5 فروری 2022سچ خبریں:عراقی وزیر اعظم نے داعش کے سربراہ کی ہلاکت کو عراقی

یوکرین کے وزیر خارجہ مستعفی

?️ 4 ستمبر 2024سچ خبریں: یوکرینی پارلیمانی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک

سکھ کمیونٹی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی بھارتی کوشش ناکام ہوگئی۔ رمیش سنگھ

?️ 28 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے

امریکی رکن کانگریس نے فلسطین پر جاری حملوں کو دہشت گردی قرار دے دیا

?️ 13 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکہ میں کانگریس کی مسلمان رکن خاتون الہان عمر

بغداد میں الحشد الشعبی کے دو ارکان شہید

?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:عراقی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ بغداد میں واقع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے