پی ٹی آئی رہنماؤں کی حکومتی کمیٹی سے مذاکرات سے قبل عمران خان سے مشاورت

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کرنے سے پہلے اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین عمران خان سے مشاورت کی۔

ڈان نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں توشہ خان ٹو کیس کی سماعت کے موقع پر عمران خان سے پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے ایک رکن نے ملاقات کی۔

ملاقات مذاکراتی کمیٹی کے رکن سلمان اکرم راجا نے کی، اس موقع پر بیرسٹر علی ظفر بھی موجود تھے، ملاقات میں حکومت سے مذاکرات سے قبل ممکنہ حتمی مشاورت کی گئی۔

ملاقات کے بعد سلمان اکرم راجا اور بیرسٹر علی ظفر اڈیالہ جیل سے واپس اسلام آباد روانہ ہو گئے۔

اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ ہم اپنے موقف پر کھڑے ہیں، مذاکرات کی کامیابی کے لیے پرامید ہیں۔

قبل ازیں، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی جیل میں سماعت ہوئی، کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی۔

دوران سماعت بشریٰ بی بی کے وکیل ارشد تبریز بیماری کے باعث عدالت پیش نہ ہو سکے، وکیل صفائی کی عدم دستیابی کے باعث استغاثہ کے گواہ بنیامین پر جرح مکمل نہ ہو سکی۔

اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی نے عمران خان کے وکیل قوسین مفتی کو گواہ پر جرح کرنے کی استدعا کی جس پر انہوں نے موقف اپنایا کہ پہلے بشریٰ بی بی کے وکیل گواہ پر جرح مکمل کریں پھر ہم کریں گے۔

عدالت نے کہا کہ ائندہ سماعت پر جرح کا عمل مکمل نہ کیا گیا تو تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

عدالت نے وکلا کو ائندہ سماعت پر جرح مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت پیر 6 جنوری تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ 23 دسمبر کو پی ٹی آئی اور حکومتی کمیٹیوں کے درمیان اسپیکر ہاؤس میں ہونے والی پہلی ملاقات میں مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوا تھا جب کہ وزیراعظم نے ملک کے وسیع تر مفاد کے لیے مذاکرات میں مثبت پیش رفت کی امید کا اظہار کیا تھا۔

حکومتی کمیٹی میں نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، سینیٹر عرفان صدیقی، رانا ثنااللہ، نوید قمر ، راجا پرویز اشرف اور فاروق ستار، جب کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اسد قیصر، اعجاز چوہدری، حامد رضا اور علامہ راجا ناصر عباس شامل تھے۔

مشہور خبریں۔

سیکیورٹی فورسز کا سی ٹی ڈی مرکز بنوں میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن

?️ 20 دسمبر 2022بنوں: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے ٹی ٹی پی کے عسکریت پسندوں

پاکستان افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہے:آرمی چیف

?️ 18 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)

سندھ حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ

?️ 1 اکتوبر 2021کراچی (سچ  خبریں) سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم

مائیکروفنانس بینکوں کے لیے سرمایہ کی شرط کو مرحلہ وار بڑھا کر 2 ارب روپے کر دیا جائے گا.اسٹیٹ بینک

?️ 19 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ

بجلی شعبے میں چوری، نقصانات کم کرنے کیلئے اقدامات تیز اور مؤثر بنائے جائیں، وزیراعظم

?️ 9 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی شعبے میں چوری

OPCW نے 2017 میں روس کے ذخائر کو تباہ کرنے کی منظوری دی تھی

?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:    امریکہ میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے یوکرین میں

سپریم کورٹ کا  کمشنر کراچی کو ہٹانے کا فیصلہ

?️ 8 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں)سپریم کورٹ نے کراچی تجاوزات کیس میں شدید برہمی کا اظہار

مریم نواز کا سرگودھا میں جلسے سے خطاب

?️ 20 مئی 2022سرگودھا (سچ خبریں) مریم نواز کا کہنا ہے کہ سابقہ حکومت کی تباہی کا گند

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے