?️
راولپنڈی (سچ خبریں) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پی ایل اے اور پاک فوج ایک دوسرے کے بھائی ہیں،ہمارا ماضی اور حال گواہ ہے ہم کسی چیلنج سے نہیں گھبرائے،پاک چین تعلقات ہر آزمائش پر پورے اترے ہیں، مشترکہ مفادات کا تحفظ کرتے رہیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں چائنز لبریشن آرمی کے قیام کی 94 ویں سالگرہ کی تقریب ہوئی، تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، تقریب میں چینی سفیر نونگ رونگ اور سفارتی حکام نے شرکت کی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ماضی ثابت کرتا ہے ہم نے چیلنجز کے سامنے کبھی ہار نہیں مانی، ہمارا ماضی اور حال گواہ ہے ہم کسی چیلنج سے نہیں گھبرائے،پاکستان اور چین کے تعلقات منفرداور مضبوط ہیں،پاک چین تعلقات ہر آزمائش پر پورے اترے ہیں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ علاقائی امن وسلامتی کیلئے پاک چین شراکت داری کی اہمیت بڑھتی جارہی ہے، پی ایل اے اور پاک فوج ایک دوسرے کے بھائی ہیں۔آرمی چیف نے چین کے دفاع ، سلامتی قومی تعمیر میں پی ایل اے کے کردار کو سراہا۔ہمارے تعلقات مشترکہ مفادات کا تحفظ کرتے رہیں گے۔


مشہور خبریں۔
برطانیہ نے یوکرین کو 85 ہزار فوجی ڈرون دیے ہیں:برطانوی وزیر دفاع
?️ 15 اکتوبر 2025برطانیہ نے یوکرین کو 85 ہزار فوجی ڈرون دیے ہیں:برطانوی وزیر دفاع
اکتوبر
بائیڈن کی مقبولیت ایک بار پھر گرتی ہوئی
?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں: نیوز پول کے مطابق جو بائیڈن کی مقبولیت میں کمی
مارچ
عائزہ خان ٹک ٹاک پر بھی اپنی مقبولیت میں کامیاب ہوگئیں
?️ 28 مئی 2021کراچی ( سچ خبریں) خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ عائزہ خان انسٹاگرام کے
مئی
پی آئی اے عملے کے پاسپورٹ ضبط کرے گی
?️ 1 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے
فروری
نیویارک میں ایرانی عزت و اقتدار کی بالادستی رہی
?️ 27 ستمبر 2025نیویارک میں ایرانی عزت و اقتدار کی بالادستی رہی صدر ایران مسعود
ستمبر
حکومت مئی تک نہیں چل سکتی، ہٹانے میں خیبرپختونخوا کا کردار اہم ہوگا، فواد چوہدری
?️ 16 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے
مارچ
اسرائیلی کمانڈر جانتے ہیں کہ غزہ میں فتح ناممکن ہے: اسرائیلی تجزیہ کار
?️ 24 جولائی 2025سچ خبریں: صہیونیست ملٹری تجزیہ کار رونن برگمین نے اسرائیلی فوج کی
جولائی
ٹرمپ اور ایلون مسک میں بجٹ اور حکومتی معاہدوں پر شدید محاذ آرائی
?️ 7 جون 2025 سچ خبریں:ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کر
جون