پی ایف یو جے کا اسد عمر کے بیان پر وزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ

اسد عمر نے پارٹی میں گروپ بندی کا تاثرمسترد کر دیا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے وفاقی وزیر اسد عمرکے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے معافی لینے اور وزیر اعظم عمران خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے، اسد عمر نے  میڈیا پر پی ایم ڈی احتجاج کے لیے سہولت کاری کے الزامات اور لانگ مارچ پر”کُٹ لگانے”کی دھمکی دی تھی۔

پی ایف یو جے رہنماؤں نے وزیر اعظم کے نام پیغام میں کہا کہ ایسے وزراء کو اخلاقی تربیت دیں ورنہ یہ اپنی ہی پارٹی کے لیے نقصان کا باعث بنیں گے۔صدر پی ایف یو جے شہزادہ ذوالفقار نے اسد عمر کے میڈیا پر پی ڈی ایم کی سہولت کاری کے بیان کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے پلیٹ فارم سے ہم مطمئن ہیں کہ معتدل صحافتی ادارے اور صحافی خبر کی ترسیل اور غیر جانبدارانہ رائے عوام کے سامنے رکھنے کے علاوہ کسی قسم کی غیر جمہوری کوشش کاحصہ نہیں ہیں، ایسی کسی بھی شرانگیزی سے پاکستان اور عوام سمیت کسی کا بھلا نہیں ہو گا۔

سیکرٹری پی ایف یو جے جنرل ناصر زیدی نے اسلام آباد میں احتجاجی لانگ مارچ کی صورت میں مار پڑنے کے بیان پر اسد عمر اور وفاقی حکومت کو خبردار کیا کہ مارنے اور روکنے کی باتیں پہلی بار نہیں سن رہے، بلکہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی تاریخ قربانیوں اور مزاحمت سے عبارت ہے، اگر کسی کو زور بازو آزمانا ہے تو اب بھی آزما کر دیکھ لے، ہم کسی صورت میڈیا پر پابندیاں یا آزادی صحافت و اظہار رائے پر قدغن قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایف یوجے نے انتہائی نامساعد حالات میں بھی اپنےمقصد کوہمیشہ مقدم رکھا ہے اور اب بھی اسی لیے جدوجہد کر رہی ہے تاکہ پاکستان میں صحافت اور آزادی اظہار پر قدغن لگانے والی غیر جمہوری قوتوں کو ان کے ارادوں سے باز رکھا جا سکے۔پی ایف یو جے رہنماؤں نے وزیراعظم سے اسد عمر کے بیان کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے اپنے بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا۔

مشہور خبریں۔

کرم میں ادویات کی قلت سے 128بچوں سمیت 200 افراد جاں بحق ہوئے، سول سوسائٹی کا دعویٰ

?️ 30 دسمبر 2024 پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں اشیائے خورونوش اور

ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے نامزدگیاں طلب

?️ 25 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے اعلیٰ عدلیہ

بھارت، پاکستان میں دہشت گردی بند کرے

?️ 24 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ

طالبان کو تسلیم کرنا بین الاقوامی فیصلے پر منحصر ہے: کابل میں پاکستانی سفیر

?️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں:کابل میں پاکستانی سفیر نے کہا کہ طالبان کو تسلیم کرنے

شہید سلیمانی کے نزدیک مسئلہ قدس کا کیا مقام تھا؟

?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: مزاحمت کے محور میں اب تک کئی نامور اور ممتاز

متحدہ عرب امارات نے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر عائد سفری پابندیوں کے حوالے سے اہم اعلان کردیا

?️ 4 جون 2021دبئی (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کے پیش نظر

کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینےکیلئے تیارہیں: آرمی چیف

?️ 11 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا

ٹول ریٹس میں ایک بار پھر 50 فیصد تک اضافہ

?️ 3 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) تین ماہ سے بھی کم عرصے میں نیشنل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے