?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پی آئی اے کے طیارے میں دورانِ پرواز دلخراش واقعہ پیش آیا ہے ، اسلام آباد سے راس الخیمہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں ایک مسافر دل کا دورہ پڑنے سےانتقال کر گیا تاہم پرواز کے راس الخیمہ پہنچنے پر مسافرکی میت اسپتال منتقل کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے طیارے میں دوران پرواز افسوسناک واقعہ پیش آیا ، جہاں اسلام آباد سے راس الخیمہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں مسافر کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر موت واقع ہو گئی۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ 40سالہ مسافر معذاللہ خان دل کادورہ پڑنے سے انتقال کرگیا، پرواز کےراس الخیمہ پہنچنے پر مسافر کی میت اسپتال منتقل کردی گئی۔ یاد رہے 2 ماہ قبل اسلام آباد سے لندن جانے والی برٹش ایئر ویز کی پرواز میں ایک پاکستانی نژاد خاتون مسافر کو دل کا دورہ پڑا، جو جان لیوا ثابت ہوا تھا اور مسافر کی موت واقع ہوئی تھی۔
بعد ازاں جہاز کے کپتان نے تاشقند کے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے تاشقند ایئر پورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی، اجازت ملنے پر طیارے کو تاشقند ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
کراچی میں بارشوں اور سیلاب سے صنعتی سرگرمیاں مفلوج، پیداواری عمل بری طرح متاثر
?️ 11 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں بدھ کے روز ہونے والی شدید بارشوں
ستمبر
شدید عالمی دباؤ کے بعد امریکی صدر غزہ میں سیز فائر کی حمایت کرنے پر مجبور ہوگئے
?️ 19 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے غزہ کی
مئی
ترکی میں ملازمین اور کارکنوں کی عام ہڑتال کی وجوہات
?️ 19 اگست 2025سچ خبریں: ملازمین اور مزدور یونینوں نے اجرتوں میں اضافے کے مذاکرات
اگست
ہمیں بہت سے چیلنجز درپیش ہیں، نگران وزیراعظم
?️ 9 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے
دسمبر
افغانستان زلزلہ کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ
?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں: افغانستان میں حالیہ زلزلے کے متاثرین کی تعداد میں اضافے
اکتوبر
امریکی ایوان نمائندگان کی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے ٹرمپ کا بغاوت کا منصوبہ پیش
?️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں:ٹرمپ انتظامیہ کے وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف کی طرف
دسمبر
’عمران خان نے کہا ہے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے دروازے کھلے ہیں.
?️ 29 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے
مئی
پیوٹن نے ماریوپول کا دورہ کرتے وقت اپنی سیٹ بیلٹ کیوں نہیں باندھی؟
?️ 27 مارچ 2023سچ خبریں:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنی ذاتی گاڑی سے ماریوپول
مارچ