?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پی آئی اے کو ایک اور مشکل کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے ۔فیڈر بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر )نے قومی ایرلائن پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمد کردیے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹکٹس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ادا نہ کرنے پر پی آئی اےکے بینکس اکاونٹ منجمد کیے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے پچھلے 2 سال سے ٹکٹ پر وصول کی جانے والی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جمع نہیں کرائی ، قومی ایئرلائن نے دو سال سے فیڈرل ایکسائز کے 4.50 ارب روپے ادا کرنے تھے ۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق ملک بھر میں پی آئی اے کے 50 اکاونٹس منجمد کیے گئے ہیں جن سے 46 کروڑ 50 لاکھ روپے اب تک ریکوری کی گئی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی آئی اے کے اکاؤنٹس 4 ارب روپے ٹیکس ریکوری تک منجمد رہیں گے ۔
ترجمان پی آئی اے نے ایف بی آر کے فیصلے کو پی آئی اے کی ساکھ مجروح کرنے کی کوشش قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ مذکورہ مطلوب ٹیکس کی رقم 2016 سے2020 تک کی ہے، وفاقی کابینہ کا پی آئی اے کے اصلاحاتی عمل کے مکمل ہونے تک 2016 سے لے کر 2020 تک کی رقم منجمد رکھنے کا فیصلہ موجود ہے۔
ترجمان کے مطابق وفاقی کابینہ کے فیصلے کے متضاد ایف بی آر کا اکاونٹ منجمد کرنے کا فیصلہ پی آئی اے کی ساکھ مجروح کرنے کی کوشش ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام قومی پرچم بردار ادارے کی بین القوامی سطح پر بھی سبکی کا باعث بنے گی۔ترجمان کے مطابق 2021 کے تمام بقایا جات پہلے سے ہی جنوری 2022 میں ادا کئے جارہے ہیں، پی آئی اے کے قومی ادارے اور حکومت پاکستان کی ملکیت ہونے باوجود ایسا قدم اٹھانا نا قابل فہم ہے۔
مشہور خبریں۔
صدر مملکت نے متنازع پیکا ترمیمی بل 2025 پر دستخط کردیے
?️ 29 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے الیکٹرانک کرائمز
جنوری
پی ٹی آئی کے سابق رہنما راجا ریاض کا مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا اعلان
?️ 17 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما
ستمبر
مقبوضہ جموں وکشمیر: خاتون افسر کی عصمت دری پربھارتی فضائیہ کے افسرکے خلاف مقدمہ درج
?️ 10 ستمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
ستمبر
عراق میں متنازعہ ڈرامہ سیریل کی نشریات پر پابندی
?️ 2 مارچ 2025 سچ خبریں:عراقی حکام نے اعلان کیا ہے کہ متنازعہ تاریخی سیریل
مارچ
واٹس ایپ نے صارفین کو خبردار کر دیا
?️ 3 جنوری 2022سان فرانسسکو( سچ خبریں)دنیا بھر میں پیغام رسانی کے سب سے بڑے
جنوری
سابق رکن قومی اسمبلی ایک بار پھر سلاخوں کے پیچھے؛وجہ؟
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے سابق رکن علی وزیر کی
اگست
صیہونیوں کی نظر میں نتین یاہو کی کیا حیثیت ہے؟
?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا کے ایک سروے سے پتہ چلتا ہے کہ
نومبر
بھارت خطرناک بحری تیاریوں میں مصروف ہے۔ عاصم افتخار احمد
?️ 20 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم
مئی