?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) بلیو ورلڈ سٹی نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی خریداری کے لیے حکومت کو 30 سے 85 ارب روپے دینے پر مشروط آمادگی ظاہر کردی۔
ڈان نیوز کے مطابق بلیو ورلڈ سٹی کے سربراہ سعد نذیر نے پی آئی اے کی خریداری کے لیے بولی بڑھا دی۔
ڈان نیوز کے پروگرام خبر سے خبر ود نادیہ مرزا میں گفتگو کرتے ہوئے سعد نذیر نے کہا کہ حکومت کہتی ہے 85 ارب روپے دو، تو ہم 85 ارب روپے تک دینے کو تیار ہیں لیکن ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات تو کریں۔
چیئرمین بلیو ورلڈ سٹی نے کہا کہ ہم حکومت کو باضابطہ خط بھی لکھیں گے کہ ہم 30 سے 85 ارب روپے تک کی قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کوئی ایسا شخص موجود نہیں جس کے پاس 85 ارب روپے لیکوئڈ فارم میں موجود ہوں، ہمارے ساتھ بہت سے سرمایہ کار رابطے میں ہیں، ہم ان کا کیپیٹل استعمال کرکے 85 ارب روپے ادا کر سکتے ہیں لیکن شرائط کو تھوڑا سا نرم کریں۔
سعد نذیر نے کہا کہ نجکاری کمیشن کے افسران نے ہم سے کہا کہ 85 ارب روپے دیتے ہیں تو ہم آپ کو ایئر لائن دے دیتے ہیں، آپ نے جو بولی لگائی ہے ہم اس پر بات نہیں کریں گے، آپ ہاں کریں یا ناں کریں آپ کے پاس اور کوئی آپشن نہیں ہے۔
سعد نذیر نے کہا کہ اس حالت میں تو کوئی بھی 85 ارب نہیں دے گا۔
خیبرپختونخوا حکومت، نواز شریف اور پنجاب حکومت کی پی آئی اے خریداری میں دلچسپی سے متعلق سعد نذیر نے کہا کہ پی آئی اے کا اور کوئی خریدار نہیں آیا تو اب ہماری بولی کو ڈی گریڈ کرنے کے لیے لوگ طرح طرح کی گفتگو کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی محبت میں بھی اب لوگ سامنے آ رہے ہیں، ایک دم سے سابق وزیراعظم نواز شریف جبکہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ نے بھی پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سب کو اچانک پی آئی اے سے عشق ہوگیا ہے لیکن بولی کے کاغذ کسی نے جمع نہیں کرائے، یہ وہ سب لوگ ہیں جو پی آئی اے کی موجودہ حالت زار کے ذمہ دار ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کے لیے حتمی بولی لگانے کے عمل کے دوران 60 فیصد حصص کے لیے رئیل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ کمپنی بلیو ورلڈ سٹی کی جانب سے 10 ارب روپے کی صرف ایک بولی لگائی گئی تھی۔
وزارت نجکاری نے اس پیش رفت کی تصدیق کی تھی جبکہ حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے متوقع کم از کم قیمت 85 ارب روپے مقرر کی تھی۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق بلیو ورلڈ کنسورشیم نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے 10 ارب روپے کی بولی لگائی تھی۔
بلیو ورلڈ سٹی کے چیئرمین سعد نذیر کا اپنی بولی پر قائم رہتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر حکومت ہماری بولی قبول نہیں کرنا چاہتی تو ہم اس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔
بولی کے عمل میں حصہ نہ لینے والے تین گروپوں کے عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کو بتایا تھا کہ انہیں طویل دورانیے کے دوران حکومت کی پی آئی اے کے لیے کیے گئے معاہدوں پر عمل درآمد کرنے کی صلاحیت کے حوالے سے خدشات ہیں۔
مشہور خبریں۔
صدرمملکت کی جانب سے معذور افراد کیلئے اسٹیٹ بینک پالیسی کا اجرا
?️ 22 جون 2021کراچی(سچ خبریں) صدر مملکت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی معذور افراد
جون
روپے کی قدر میں کمی کے سبب غیر ملکی قرضوں میں اضافہ
?️ 6 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت پر مقامی اور غیر ملکی قرضہ
اکتوبر
ترکی کی سعودی عرب کے خلاف شکایت
?️ 19 اپریل 2021سچ خبریں:ریاض اور انقرہ کے مابین کشیدگی میں اضافہ ہونے کے پیش
اپریل
غزہ میں 170,000 زخمیوں کو سرجری کی ضرورت
?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ شہر میں طبی امداد کی سربراہ سوسائٹی کے ڈائریکٹر نے
اکتوبر
جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف شکایات: چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے جسٹس طارق مسعود سے رائے طلب کرلی
?️ 1 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم جوڈیشل کونسل (ایس جے سی) کے سربراہ چیف
جون
سوڈانی عوام پر کیا بیت رہی ہے؟
?️ 9 اگست 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے ترجمان نے
اگست
اقوام متحدہ میں نیتن یاہو کا قتل عام کا اعتراف
?️ 26 ستمبر 2025اقوام متحدہ میں نیتن یاہو کا قتل عام کا اعتراف اسرائیلی وزیر
ستمبر
9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر 27 نومبر کو دلائل طلب
?️ 22 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) انسدادِ دہشتگردی عدالت لاہور نے 9 مئی سے متعلق
نومبر