پی آئی اے کا یورپ کیلئے فلائٹ آپریشن ساڑھے چار سال بعد بحال، 323 مسافر پیرس روانہ

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کا یورپ کے لیے فلائٹ آپریشن ساڑھے 4 سال بعد بحال ہوگیا، اسلام آباد سے پرواز نمبر پی کے 749 میں سوار 323 مسافر پیرس کے لیے روانہ ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد سے پیرس کے لیے طویل عرصے بعد پرواز دوپہر 12 بج کر 10 منٹ پر روانہ ہوئی، جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے پیرس کے چارلس ڈیگال ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔

پرواز کی روانگی سے قبل اسلام آباد ایئرپورٹ پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس حوالے سے ہوائی اڈے کو خصوصی طور پر سجایا گیا تھا۔

یورپ جانے والے مسافروں کو وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ہوائی اڈے پر الوداع کیا۔

پی آئی اےکی پرواز پیرس کے چارلس ڈیگال ایئرپورٹ پر اترنے کے موقع پر بھی خصوصی استقبال کیا جائے گا، پاکستانی سفارتخانے کے حکام، فرانسیسی ایوی ایشن کے افسران مسافروں کا استقبال کریں گے اور ایئرپورٹ پر کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

اسلام آباد سے پرواز کی روانگی کے موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سابق وزیر ہوا بازی کے ایک بیان سے قومی ایئرلائن پریورپ میں پابندی لگی جس سے اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مرحلہ وار پی آئی اے پورے یورپ میں اپنی پروازوں کا آغاز کرے گی اور یورپ سے ٹرانزٹ کرکے اب امریکا کے لیے بھی پروازیں شروع کی جائیں گی۔

وزیراعظم نے بھی پی آئی اے کی پہلی پرواز کی پیرس روانگی کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس اقدام سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولت حاصل ہوگی۔

وزیرِ اعظم شہبازشریف نے پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازوں کی بحالی پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ اس اقدام سے بیرون ملک مقیم پاکستانی براہ راست پروازوں سے مستفید ہو سکیں گے۔

مشہور خبریں۔

اٹلی کی فلسطین کو تسلیم کرنے کی مخالفت

?️ 23 ستمبر 2025 سچ خبریں:غزہ کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے اٹلی

النقب جیل پر صیہونیوں کا حملہ

?️ 2 مارچ 2023سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کے انفارمیشن آفس نے اعلان کیا کہ النقب جیل

امریکہ کا جنگ میں داخل ہونا ایران کے لیے خطرہ ہے یا موقع؟

?️ 18 جون 2025 سچ خبریں:کیا امریکی مداخلت ایران کے لیے صرف ایک خطرہ ہے؟

غزہ کی تعمیر نو کے لیے مصر کا 5 سالہ منصوبہ

?️ 6 مارچ 2025 سچ خبریں:مصر نے غزہ کی تعمیر نو کے لیے 53 ارب

بولی وڈ اسٹار بننے کی کوئی خواہش نہیں ہے، دلجیت دوسانجھ کی ویڈیو وائرل

?️ 27 جون 2025سچ خبریں: بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی ایک پرانی ویڈیو

عمران خان کا آرمی چیف کو دوسرا کھلا خط

?️ 8 فروری 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران

اکیلے سخت معاشی فیصلے نہیں کریں گے‘ ن لیگ کا اتحادیوں کو پیغام

?️ 15 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان مسلم لیگ ن نے موجودہ صورتحال میں سخت معاشی فیصلے اکیلے

اسلام آباد میں پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات پر دوسرا اجلاس منعقد

?️ 2 جنوری 2026 اسلام آباد میں پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات پر دوسرا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے