پی آئی اے نے افغانستان کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کردی ہیں

ائیر لائن

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان انٹرنشنل ایئرلائنز (پی آئی اے ) نے جنگ زدہ ملک میں غیر مستحکم سیکیورٹی صورتحال اور کابل ہوائی اڈے پر جم غفیر کے باعث افغانستان کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کردی ہیں  پی آئی اے عبداللہ حفیظ کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ وزارت خارجہ اور افغان سول ایوی ایشن سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی وڈیوز اور تصاویر میں دیکھا گیا تھا کہ مشتعل شہریوں کا ہجوم رن وے پر دوڑ رہا ہے اور امریکی ایوی ایشن کے جہاز کی سیڑھیوں پر چڑھ رہا ہے۔

عبداللہ حفیظ نے کہا کہ کابل ائیر پورٹ پر غیر مستحکم سیکیورٹی حالات کے باعث پاکستان نے پروازیں معطل کردی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ فیصلہ ‘مسافروں، عملے اور اثاثوں کی حفاظت’ یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ 900 پاکستانیوں اور دیگر غیر ملکیوں کو وطن واپس لانے کے لیے پی آئی اے نے کابل کے لیے اپنی پروازوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے پیش نظر وزارت خارجہ سے خصوصی پروازیں چلانے کی اجازت بھی مانگی گئی تھی۔

تاہم ہجوم کے رن وے اور جہازوں کی داخلی گزرگاہوں میں زبردستی گھس آنے کے علاوہ مسافر طیارے پر قبضہ کرنے اور امریکی ایوی ایشن کا جہاز اڑنے سے روک دینے کے بعد پی آئی نے کابل کے لیے اپنی پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔

مشہور خبریں۔

گورنر پنجاب اور وزیر اعلی کے درمیان سیاسی و حکومتی امور پر تبادلۂ خیال

?️ 24 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیر اعلی عثمان بزدار

بچوں کے ویڈیو گیمز میں اسرائیل کی حمایت میں گرافک اشتہارات، والدین تشویش میں مبتلا

?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملے مسلسل جاری ہیں جس

خیبر پختونخوا میں حکومت اور الیکشن کمیشن آمنے سامنے

?️ 30 دسمبر 2021پشاور (سچ خبریں) صوبے میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے پر خیبر

فلسطینی مزاحمتی تحریک کا صیہونیوں کو انتباہ

?️ 8 جون 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے غزہ کی پٹی میں مسجد الاقصی پر

سعودی عرب کی تل ابیب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی شرائط

?️ 1 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے ریاض اور تل ابیب کے درمیان تعلقات کو

ہیٹی کو دی گئی امداد کی لوٹ مار

?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:ورلڈ فوڈ پروگرام کا کہنا ہے کہ 30 دنوں سے بھی

احسن اقبال پاکستانی سیارہ کی لانچنگ تقریب میں شرکت کیلئے چین روانہ

?️ 29 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات

افغان فوج پر طالبان کا حملہ؛9اہلکار ہلاک

?️ 11 فروری 2021افغانستان کے صوبہ نیمروز میں ایک فوجی اڈے پر طالبان کے حملے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے