?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے قومی ایئرلائن کی تنظیم نو اور نجکاری کی منظوری دے دی۔پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اعلامیے کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 83 واں اجلاس 25 مارچ کو ہوا جس میں پی آئی اے کی تنظیم نو اور نجکاری کے لیے اسکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی) کے ساتھ پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز طریقہ کار طے کرے گا، اس کے لیے پی آئی اے کی نجکاری کا منصوبہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
قبل ازیں 23 مارچ کو ملک کے 3 اہم ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ اور پی آئی اے کی نجکاری کے لیے وفاقی وزیر دفاع اور ہوا بازی خواجہ آصف کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی تھی۔
22 مارچ کو وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا تھا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری جون تک ہو جائے گی جس کے لیے قانون سازی ہو چکی ہے۔
ڈاکٹر مصدق ملک نے ’ڈان نیوز‘ کے پروگرام ’لائیو وِد عادل شاہ زیب‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نقصان میں چلنے والے ادارے کا مزید بوجھ نہیں اٹھا سکتے، خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری ہوگی۔
21 مارچ کو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری جون تک مکمل کرنا چاہتے ہیں، نجکاری بروقت نہیں کی گئی تو مسلسل نقصانات ہوتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر عبدالعلیم خان کام کر رہے ہیں، پی آئی اے سے متعلق بولیاں جلد آنا شروع ہو جائیں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی برس سے مختلف حکومتیں خسارے میں چلنے والے اداروں بالخصوص پی آئی اے کی نجکاری کی منصوبہ بندی اور کوششیں جاری رکھے ہوئی ہیں۔
تاہم اب تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل نہیں ہوسکا ہے لیکن نومنتخب حکومت جلد از جلد پی آئی اے سمیت مختلف اداروں کی نجکاری کے لیے پرعزم ہے۔
حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ گزشتہ سال جون میں آئی ایم ایف معاہدے پر دستخط کے چند ہفتے بعد ہی کرلیا تھا۔
گزشتہ سال اُس وقت کی نگران حکومت نے 12 اکتوبر کو پی آئی اے کی نجکاری کرنے کی منظوری دی تھی، یاد رہے کہ گزشتہ سال جون تک پی آئی اے پر 785 ارب روپے (2.81 ارب ڈالر) کے واجبات تھے اور 713 ارب روپے کا نقصان ہوا تھا۔
حال ہی میں سندھ ہائی کورٹ نے پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت، سول ایوی ایشن، پی آئی اے، وزرات نجکاری کمیشن اور دیگر کو 3 اپریل تک کے لیے نوٹس جاری کیے تھے۔
مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کے تیار کردہ سافٹ وئیر کا استعمال کرتے ہوئے اپنے عوام کی جاسوسی
?️ 16 جولائی 2021سچ خبریں:ذرائع ابلاغ نے دنیا بھر کی مختلف حکومتوں کے ذریعہ صیہونی
جولائی
غزہ کے عوام کی حمایت میں ڈبلن سٹی کونسل کی عمارت پر فلسطینی پرچم لہرایا گیا
?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں:فلسطینی پرچم ڈبلن سٹی کونسل پر سات روز تک لہرائے گا۔
دسمبر
این اے 175 مظفر گڑھ پرضمنی انتخاب کا نوٹیفکیشن جاری
?️ 17 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے
جولائی
غزہ میں اپنے فوجیوں کو روکنا نتن یاہو کا احمقانہ فیصلہ تھا: ابو عبیدہ
?️ 9 جولائی 2025 سچ خبریں: حماس کے عسکری شعبہ گردان القسام کے ترجمان ابو
جولائی
سعودی صیہونی دوستی کروانا مشکل ہے؟امریکہ کا کہنا ہے؟
?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے ریاض اور تل ابیب
ستمبر
نواز شریف کا وطن واپسی کا فیصلہ کسی ڈیل کا حصہ نہیں ہے، نگران وزیراعظم
?️ 13 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اس تاثر کو
اکتوبر
اسرائیل شام کے ٹکڑے کرنے کا خواہاں
?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں: یدیعوت احرانوت اخبار کے تجزیہ کار رامی سمینی نے اس
جنوری
وزیراعلیٰ جام کمال خود کو بچانے کے لیے متحرک ہو گئے
?️ 4 اکتوبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی نے سیاسی بحران
اکتوبر