🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی 15 سال سے سندھ میں حکومت ہے ذرا 15 منصوبے تو گنوادیں؟
لاہور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص پنجاب آکر کہتا ہے کہ نواز شریف نے منشور نہیں دیا، مسلم لیگ (ن) کے علاوہ کسی بھی سیاسی جماعت نے کچھ نہیں کیا ہے، پنجاب نوازشریف کے خلاف تنقید برداشت نہیں کرسکتا، مسلم لیگ (ن) کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کا کام تنقید کرو اور الزامات لگاؤ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نوازشریف نے جو منشور دیا اس پر عمل بھی کیا،نواز شریف کو جہاں مینڈیٹ نہیں ملا وہاں بھی کام کرائے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) تنقیدکرتی ہے نہ ہی الزام لگاتی ہے، وہ صرف کام کرتی ہے، نواز شریف صرف عوام کی مشکلات کا سوچتے ہیں، وہ مہنگائی کم کرنے کا پلان تیار کر رہے ہیں۔
انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ووٹ عوام کی امانت ہے، 8 فروری کو سوچ سمجھ کر ووٹ کا فیصلہ کریں، ووٹ سوچ سمجھ کر دیں اس نے آئندہ نسلوں کی ترقی کا فیصلہ کرنا ہے، صرف خود ووٹ نہیں ڈالیں بلکہ دوسروں سے بھی ووٹ ڈلوائیں۔
مریم نواز نے بتایا کہ ہم نے یہ ملک چھوڑ کر کہیں نہیں جانا ہے، میں آپ کی محبت پر شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔ رہنما مسلم لیگ (ن) نے وعدہ کیا کہ اگر مجھے منتخب کیا تو این اے 119، این اے 120 میں دفتر قائم کروں گی۔
مشہور خبریں۔
یمن میں سعودی دہشت گردی کا منصوبہ ناکام
🗓️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:یمن کی قومی نجات حکومت کی وزارت داخلہ نے یمن کے
مارچ
ایرانی مسلح افواج دشمن کی آنکھ کا کانٹا ہیں:آیت اللہ خامنہ ای
🗓️ 9 فروری 2022سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشو آیت اللہ خامنہ ای نے اس ملک
فروری
نیتن یاہو کی کابینہ کے خلاف بغاوت
🗓️ 21 جولائی 2023سچ خبریں:عدالتی نظام میں اصلاحات کے کابینہ کے منصوبے کا دفاع کرتے
جولائی
یورپ میں نئے سال کی تقریبات فلسطینی پرچم بلند کیا گیا
🗓️ 1 جنوری 2024سچ خبریں:نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی عالمی سطح پر خاص
جنوری
چین اور طالبان کے درمیان خوف اور امید کا رشتہ
🗓️ 23 اگست 2021سچ خبریں:اگرچہ چین ان چند ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے
اگست
صرف افغان نہیں، تمام غیرقانونی مقیم افراد کو ملک سے نکالنے کا فیصلہ ہوا ہے، نگران وزیر داخلہ
🗓️ 25 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے
اکتوبر
صیہونی مزدور یونین کا نیتن یاہو سے مطالبہ
🗓️ 18 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی ورکرز یونین کے سربراہ نے 7 اکتوبر کے آپریشن
فروری
یوکرین بحران اور مشرق وسطیٰ کی مساوات پر اس کے اثرات
🗓️ 9 مارچ 2022سچ خبریں: یوکرین کے بحران کے حوالے سے، یہاں تک پہنچنے کی
مارچ