?️
اسلام آباد(سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز وزارت خزانہ کو موصول ہو گئی ہے۔ وزارت خزانہ کو تجاویز پٹرولیم ڈویژن نے ارسال کیں۔ ذرائع نے بتایا کہ سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.50 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
جبکہ پٹرول کی قیمت میں 50 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کے نرخوں میں ایک روپیہ فی لیٹر اور مٹی کے قتل کی قیمت میں بھی ایک روپیہ فی لیٹر اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ سمری موصول ہونے کے بعد وزارت خزانہ وزیراعظم عمران خان سے مشاورت کرے گی ۔ وزیراعظم عمران خان کی مشاورت کے بعد وزارت خزانہ حتمی فیصلہ کرے گی۔
جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں پر عملدرآمد 16 اگست سے ہو گا۔ خیال رہے کہ عالمی منڈی میں قیمتیں گرنے کے باعث پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے جہاں خام تیل کی قیمتوں میں 7 ڈالر فی بیرل تک کمی ہوچکی ہے جس کے بعد برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت اس وقت 69 اعشاریہ 4 ڈالر فی بیرل ہوچکی ہے اور ڈبلیو ٹی آئی منڈی میں خام تیل کی قیمت 69 اعشاریہ 48 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے جب کہ چند روز قبل عالمی مارکیٹ میں خام تیل 76 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا تھا۔
جس کے بعد اس بات کا امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گرنے کے بعد مقامی سطح پر بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو گی۔ خیال رہے کہ حکومت نے یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کیا تھا ، معاون خصوصی شہبازگل نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں فی لیٹرایک روپے71 پیسے اضافہ کیا گیا اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا، کیوں کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی اور کسان زیادہ متاثر ہوتا ہے۔
معاون خصوصی شہباز گل نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں اعلان کیا کہ اوگرا کی سفارش پر پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 1.71 روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے جب کہ ڈیزل کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جا رہا ، کیوں کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی اور کسان زیادہ متاثر ہوتا ہے اس لئے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی گئی ہے۔ شہباز گل نے مزید کہا کہ 26 جولائی کے ڈیٹا کے مطابق دنیا میں 27 ممالک میں پٹرول کی قیمت پاکستان سے کم اور 140 ممالک میں پاکستان سے زیادہ ہے ، دنیا میں پٹرول کی اوسط قیمت 1.19 ڈالر فی لٹر لیکن پاکستان میں پٹرول کی قیمت 0.72 ڈالر فی لیٹر ہے ، دنیا میں پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ 47 فیصد ہوا لیکن پاکستان میں 11فیصد ہوا۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کے 90 روزہ تجارتی تعطل کی پس پردہ وجوہات اور اسٹریٹجک پیغام
?️ 25 اپریل 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک غیر متوقع فیصلے میں 75
اپریل
نبیہ بری: لبنان اتحاد کے ساتھ اسرائیل پر فیصلہ کن فتح حاصل کرے گا
?️ 25 اکتوبر 2025سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اس بات پر زور دیتے
اکتوبر
امریکہ کو ایران کے مقابلہ میں ذلت آمیز شکست
?️ 4 فروری 2021سچ خبریں:ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہیگ میں 1955 کے مودت
فروری
شمالی محاذ پر صیہونیوں کے دھماکوں سے دہشت
?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے چند گھنٹے قبل اعتراف کیا تھا کہ
جولائی
پنجاب میں سیلاب؛ تاریخ میں پہلی بار کلینک آن بوٹس سروسز کا آغاز
?️ 4 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئے تاریخ
ستمبر
ٹرمپ کا لبنان کو انتباہی انداز میں پیغام!
?️ 26 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان کے یوم آزادی کے موقع
نومبر
سری لنکا جیسی صورتحال زیادہ دور نہیں،عمران خان
?️ 23 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں)سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
جولائی
خصوصی کابینہ کمیٹی کا اجلاس،پاکستان اور برطانیہ میں ریٹرنز اینڈ ریڈامیشن اور مجرمان حوالگی معاہدوں پر گفتگو
?️ 14 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں)وزیرداخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت خصوصی کابینہ کمیٹی
مارچ