?️
اسلام آباد (سچ خبریں)پٹرول بحران میں ذمہ دار کون ہے انکوائری کمیشن کی رپورٹ سامنے آگئی، انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے مطابق پٹرول کی قیمتیں بڑھنے تک کمپنیوں نے تیل ذخیرہ کیا یا سپلائی کم کی، پٹرولیم ڈویژن میں ڈی جی آئل کی تعیناتی غیرقانونی طور پر کی گئی۔
انکوائری کمیشن نے رپورٹ میں اوگرا، پیٹرول ڈویژن، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پیٹرول بحران کا ذمہ دار قرار دیا ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ذخیرہ اندوزی سے ملک میں پیٹرول بحران پیدا ہوا۔رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کے موقع کو بحران میں تبدیل کیا گیا، عالمی سطح پر قیمتیں کم ہونے پر درآمد پر پابندی لگادی گئی اور اوگرا اپنی بنیادی ذمہ داریوں سے غافل رہا۔
انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے مطابق پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے تک کمپنیوں نے تیل ذخیرہ کیا یا سپلائی کم کی، پیٹرولیم ڈویژن میں ڈی جی آئل کی تعیناتی غیرقانونی طور پر کی گئی۔کمیشن نے رپورٹ میں اوگرا میں چیئرپرسن اور ممبران کی تعیناتی پر بھی سوالات اٹھا دیے، رپورٹ میں اوگرا کو ایکٹ آف پارلیمنٹ کے ذریعے تحلیل کرنے کی سفارش کی گئی۔
انکوائری کمیشن نے سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن، ڈی جی آئل، عمران ابڑو کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 15 کی بجائے ماہانہ بنیاد پر کرنے کی سفارش کی گئی۔رپورٹ میں ڈی جی آئل کو غیرقانونی طور پر کوٹہ مختص کرنے میں ملوث قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ عمران ابڑو اور ان کا اسٹاف افسران بالا کے حکم پر عملدرامد کرتے رہے۔


مشہور خبریں۔
ٹورنٹو یونیورسٹی میں فلسطین کی حمایت میں طلباء کا دھرنا
?️ 6 مئی 2024سچ خبریں: کینیڈا کی بعض یونیورسٹیوں کے طلباء نے غزہ کے عوام
مئی
کیا امریکہ کو جمہوریت کا دم بھرنے کا حق ہے؟
?️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکہ صرف جمہوریت کا جھنڈا لہرا رہا ہے جبکہ پوری دنیا
دسمبر
امریکہ ہنگامہ آرائی اور عالمی نظام کو کمزور کرنے کا ذریعہ ہے: چین
?️ 28 مئی 2022سچ خبریں: چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ہفتے کے روز اپنے
مئی
ٹرمپ کی ٹیکس پالسی پر امریکہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی
?️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے ایک نامعلوم عہدیدار نے الزام لگایا ہے
اپریل
اقوام متحدہ کو بھی صیہونی درندگی ناگوار
?️ 22 جون 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے بدھ کے روز
جون
گروسی کی یوکرین کے دارالحکومت میں آمد
?️ 6 اکتوبر 2022سچ خبریں: انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی آرمینیا
اکتوبر
حماس کی صیہونی حکومت کو ڈیڈ لائن
?️ 17 دسمبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما یحییٰ السنوار نے
دسمبر
ٹرمپ کی جانب سے فلسطین کو تسلیم کرنے کا امکان؛صیہونی اخبار کی رپورٹ
?️ 10 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی اخبار یروشلم پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی
مئی