?️
نیویارک (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی صورتحال تشویش ناک ہو گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی فی بیرل قیمت اس وقت 3 سال کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
صرف ایک ہی دن میں خام تیل کے نرخوں میں 3 فیصد اضافہ ہوا، برینٹ کروڈ کے نرخ 2.12 ڈالر بڑھ کر 75.72 ڈالر فی بیرل ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ خام تیل کی یہ قیمت 2018 کے بعد کسی بھی سال میں سب سے بلند ترین قیمت ہے۔ اس سے قبل 2018 میں خام تیل کی قیمت 77 ڈالر فی بیرل کی سطح تک چلی گئی تھی، جبکہ کرونا بحران کی وجہ سے 2020 میں امریکی کروڈ آئل کی قیمت تاریخ میں پہلی مرتبہ 0 ڈالر فی بیرل کی سطح سے بھی نیچے چلی گئی تھی۔
تاہم اب دنیا بھر کی تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہونے اور تیل کی پیدوار والے ممالک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کرنے کے باعث مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ پاکستان سمیت کئی ایسے ممالک پر اثر انداز ہو گا جو اپنی توانائی کی ضروریات کیلئے امپورٹس پر انحصار کرتے ہیں۔
پاکستان میں پہلے ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ چکیں، وفاقی حکومت نے گزشتہ روز پٹرول سمیت تمام پٹرولیم مصنوعات کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا تھا۔ پاکستان میں اس وقت فی لیٹر پٹرول 123 روپے سے زائد کی قیمت میں دستیاب ہے، ملک میں پٹرول کی قیمت کبھی اتنی بلند ترین سطح پر نہیں پہنچی۔ معاشی ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی وجہ سے اگر پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا، تو ملک میں مہنگائی مزید بے قابو ہو جائے گی۔


مشہور خبریں۔
غزہ کے خریدار تو تم ہو، فروخت کرنے والا کون ہے؟عرب صارفین کا امریکی تاجر سے سوال
?️ 14 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کے بارے میں حالیہ
فروری
اسرائیلی فوج کے کنفیوژن کا انکشاف
?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں:یدیعوت احرونوت اخبار نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے ساتھ
اکتوبر
ایران روس اسٹریٹجک معاہدہ ؛ عالمی اثرات کے ساتھ ایک علاقائی تبدیلی
?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں:ایران اور روس، دو اہم علاقائی اور عالمی طاقتیں، اپنے وسیع
جنوری
ثاقب نثار کا وزیراعظم کو عدلیہ کو سیاست میں نہ گھسیٹنے کا مشورہ
?️ 16 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کے بعد وزیر
اپریل
صیہونیوں کی نیندیں حرام کرنے والا حزب اللہ کا نیا ہتھیار
?️ 25 جنوری 2023سچ خبریں:حزب اللہ کے نئے اور سادہ ہتھیار نے مقبوضہ فلسطین کے
جنوری
بھارت جیلوں میں قید کشمیری حریت رہنماؤں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں
?️ 26 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) ایک طرف جہاں بھارت میں کورونا وائرس کی شدید
اپریل
ایران اور چین مغرب کی حمایت پر بھروسہ نہیں کرتے:پاکستانی دانشور
?️ 16 فروری 2023سچ خبریں:پاکستانی تھنک ٹینک پیس اسٹڈیز اینڈ فارن پالیسی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر
فروری
صیہونی وزیر اعظم کا بحرین سے ایران مخالف اتحاد میں شامل ہونے کا مطالبہ
?️ 19 فروری 2022سچ خبریں:بحرین کے اپنے پہلے دورے کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نے بحرینی
فروری