پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھ رہیں۔

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اساعیل نے کہا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھا رہے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ تیل اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر بوجھ پڑے گا ‘ میں اور میرا وزیر اعظم عوام پر بوجھ ڈالنے کے حق میں نہیں‘ میں آئی ایم ایف سے دوبارہ ملاقات کرنے جا رہا ہوں ، ہم کوئی نہ کوئی بیچ کا راستہ نکالیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے سبسڈی ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن ہم پیٹرول کی قیمت نہیں بڑھائیں گے بلکہ عوام کو ریلیف دیں گے اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات خوش اسلوبی سے حل کریں گے ، ہم ان جیسا وعدہ نہیں کریں گے چینی سستی دے رہے ہیں کچھ عرصے بعد مزید سستی دینے کا کہہ دیا ۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ 4 سال پہلے جب ہم نے حکومت چھوڑی گندم ایکسپورٹ کرتے تھے ، پی ٹی آئی حکومت نے چینی ایکسپورٹ کی اور مہنگی امپورٹ بھی کی ، گنا، گندم اور کپاس تینوں کی پیدوار ان کے دور میں کم ہوئی ہے لیکن اس سال پھر ہم گندم ایکسپورٹ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کیا فوڈ سیکیورٹی میں مشکوک افراد کو بٹھایا گیا ہے؟ کیا یوریا کی اسمگلنگ کرائی گئی ہے؟ یوریا کی اسمگلنگ میں بہت سے لوگ ملوث ہوتے ہیں ، پنجاب حکومت کے بغیر یہ اسمگلنگ ممکن نہیں ہوتی، گندم بھی پاکستان سے اسمگل ہوئی ، ہم زراعت کو ٹھیک نہ کر سکے تو ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ۔ علاوہ ازیں ملکی معیشت کی موجودہ صورتحال سے متعلق پی ٹی آئی رہنماء اسد عمر کے بیان پر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ معاشی حالات آپ خطرناک حد تک لے گئے تھے ، ہم معیشت میں بہتری لانے کی کوشش کر رہے ہیں ، 71 سال میں لیے گئے تمام قرضوں کا 80 فیصد تحریک انصاف حکومت نے لیا ، 1983 اور 1984 کے بعد سب سے کم کپاس پیدا کی گئی ، 2018ء میں ہم نے حکومت چھوڑی تو گندم اور چینی برآمد کر رہے تھے ، تحریک انصاف نے چینی اور گندم کی درآمد ختم کر دی۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں مزاحمتی کاروائیوں کا اثر

?️ 22 اپریل 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی گروہوں، خصوصاً کتائب القسام کی جانب سے غزہ

الاقصیٰ طوفان آپریشن کے ابتدائی اوقات کی تفصیلات

?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے ایک تفصیلی رپورٹ میں بتایا

دفعہ 370 کی منسوخی غیر قانونی، غیر آئینی اور آمرانہ فیصلہ تھا: الطاف بخاری

?️ 6 اگست 2021سرینگر (سچ خبریں)  مقبوضہ کشمیر میں اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف

2018 کے سینیٹ انتخابات میں رقم وصول کرنے کی ویڈیو آئی سامنے

?️ 9 فروری 20212018 میں ہونے والے سینیت انتخابات کے ٹریڈنگ کی ویڈیو سامنے آئی

واٹس ایپ میسیجز کے ریپلائیز تھریڈ کی صورت میں پیش کرنے کا امکان

?️ 17 مارچ 2025سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کے ماہرین کی جانب

امریکی محکمہ انصاف میں ٹرمپ کی رہائش گاہ سے دریافت ہونے والی دستاویزات

?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:   ریاستہائے متحدہ میں استغاثہ نے پیر کو عدالتی دستاویز میں

پنجاب حکومت کا یونیورسٹی طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ اسکیم میں توسیع کا اعلان

?️ 12 دسمبر 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب حکومت نے اپنے لیپ ٹاپ اسکیم کو پہلی

ٹوئٹر کے ساتھ اب کیا ہونے جا رہا ہے

?️ 23 جولائی 2023سچ خبریں: ٹوئٹر میں کئی تبدیلیاں متعارف کرانے کے بعد ایلون مسک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے