?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) تمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کی وجہ سے 28 فروری کو ختم ہونے والے اگلے پندرہ روز کے لیے 2.50 سے 9 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا کہ ایکس ڈپو پیٹرول کی قیمت میں 15 فروری کو ہونے والے حتمی حساب سے 2 سے 2.50 روپے فی لیٹر تک کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) میں تقریباً 9 روپے کی کمی ہو سکتی ہے۔
مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں تقریباً 3.45 روپے سے 5 روپے فی لیٹر کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا تخمینہ بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی سے لگایا گیا ہے۔
بینچ مارک برینٹ کی قیمتوں میں پچھلے پندرہ دن فی بیرل 2 ڈالر کی کمی ہوئی۔ ذرائع نے بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں ایچ ایس ڈی کی اوسط قیمت میں تقریباً 3 ڈالر فی بیرل جب کہ گزشتہ پندرہ دن میں پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 90 سینٹس فی بیرل کی کمی واقع ہوئی ہے۔
مٹی کے تیل اور ایل ڈی او کی ایکس ریفائنری لاگت بھی نیچے آئی ہے۔ پیٹرول پر درآمدی پریمیم ایک ڈالر کم ہوکر 8.8 سے 7.75 ڈالر فی بیرل ہوگیا جبکہ ڈیزل کے لیے کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
اس کے نتیجے میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 9 روپے فی لیٹر، پیٹرول میں 2.50 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل میں 3.50 روپے فی لیٹر اور ایل ڈی او میں تقریباً 5 روپے فی لیٹر کی کمی کا امکان ہے۔
اس وقت پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت 257.13 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی 267.95 روپے فی لیٹر ہے۔ مٹی کے تیل کا سرکاری ریٹ 174.85 روپے فی لیٹر ہے لیکن یہ 300 سے 350 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔
پیٹرول بنیادی طور پر نجی ٹرانسپورٹ، چھوٹی گاڑیوں، رکشوں اور دو پہیہ والی سواریوں میں استعمال ہوتا ہے اور یہ براہ راست متوسط اور نچلے طبقات کے بجٹ کو متاثر کرتا ہے۔
ٹرانسپورٹ کا زیادہ تر شعبہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر چلتا ہے۔ اس کی قیمت کو مہنگائی کی وجہ سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ بنیادی طور پر بھاری ٹرانسپورٹ گاڑیوں، ٹرینوں اور زرعی انجنوں جیسے ٹرکوں، بسوں، ٹریکٹرز، ٹیوب ویلز اور تھریشر میں استعمال ہوتا ہے اور خاص طور پر سبزیوں اور دیگر کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کرتا ہے۔


مشہور خبریں۔
بنوں: سکیورٹی فورسز کا مغل کوٹ سیکٹر میں آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
?️ 18 اکتوبر 2025بنوں (سچ خبریں) سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مغل کوٹ سیکٹر
اکتوبر
مفتی عزیز الرحمان نے اعترافِ جرم کرلیا
?️ 21 جون 2021لاہور (سچ خبریں) مدرسےمیں طالبعلم سے زیادتی کرنے والے مفتی عزیز الرحمان
جون
امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی جے بلنکن سے ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کے حوالے سے وزیر خارجہ کا اہم بیان
?️ 30 جنوری 2021امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی جے بلنکن سے ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو
جنوری
دھرنے یا جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے، اسلام آباد انتظامیہ کی درخواست خارج کرنے کی استدعا
?️ 5 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک
نومبر
پورے ملک میں درجہ حرارت میں اضافہ؛ گرمی سے کیسے بچیں؟
?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: ملک بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث درجہ حرارت میں
جولائی
پارلیمانی اجلاس میں اپوزیشن کو شکست کی پریشانی واضح نظرآتی ہے
?️ 27 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا
نومبر
غزہ کے عوام کو فلسطینی استقامت کے خلاف بھڑکانے کی تل ابیب کی کوشش
?️ 28 جولائی 2022سچ خبریں: صہیونی فوج کے ترجمان Avikhai Adrei نے اپنے ٹوئٹر پیج
جولائی
لبنانی عہدیدار کی طرف سے صہیونی حکام کو سخت انتباہ
?️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر الیاس بوصعب نے اس بات پر
جولائی