?️
اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کئی شہروں میں ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں من مانا شروع کر دی ہے پیٹرول کی نئی قیمت 8 روپے اضافے سے 145 روپے ہوگئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
ملک کے مختلف شہروں میں پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے نے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ دوسری جانب کوئٹہ میں پاکستانی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اسمگل شدہ ایرانی پیٹرول کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا ۔
کوئٹہ شہر میں دستیاب 120 روپے فی لیٹر کا ایرانی پیٹرول 140 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا لیکن غیر قانونی پیٹرول کے خلاف انتظامیہ کوئی کارروائی کرنے کو تیار نہیں ہے۔ یاد رہے کہ حکومت نے رات کی تاریکی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا اور حکومت کا یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دئے جانے والے ریلیف پیکج کے ایک دن بعد سامنے آیا۔
پیٹرول کی نئی قیمت 8 روپے اضافے سے 145 روپے ہوگئی ہے۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 3پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔جس کے بعد اس کی نئی قیمت 142 روپے 62 پیسے ہوگئی ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت 6 روپے 27 پیسے اضافے کے بعد 116 روپے 53 پیسے ہو گئی۔لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 5 روپے 72 پیسے اضافے کے ساتھ 114 روپے 7 پیسے ہو گئی ۔
واضح رہے کہ 6 نومبر کو لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ، درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائر کی۔ درخواست میں اوگرا اور وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔
درخواستگزار نے مؤقف اپنایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غیر قانونی ہے ، یکم اور 30 کو حکومت نے قیمتیں بڑھانے کا اعلان کررکھا ہے مگر اب چار نومبر کو بڑھاٸی گئی ہیں۔ درخواست میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو کالعدم قرار دینے کی استدعا بھی کی گئی۔


مشہور خبریں۔
فوجی بغاوت کے بعد گیبون کی امداد روکنے کا منصوبہ
?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ جب تک
ستمبر
’بھارت سے پانی آنا مسئلہ نہیں، ہمیں ڈیم بنانے، زمین کے درست استعمال کی ضرورت ہے‘
?️ 27 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی نے وزارت
اگست
گرین پاکستان منصوبہ: 2 نہریں سندھ، 2 پنجاب اور ایک بلوچستان میں بننی ہے، معین وٹو
?️ 21 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر آبی وسائل محمد معین وٹو نے کہا
اپریل
محرم الحرام کے لیے سیکورٹی پلان تیار
?️ 23 جولائی 2022 لاہور: (سچ خبریں)محرم الحرام میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے
جولائی
بحرین میں موساد کی موجودگی کا انکشاف
?️ 22 فروری 2022سچ خبریں: بحرین کے نائب وزیر خارجہ عبداللہ بن احمد آل خلیفہ
فروری
بھارت میں خوفناک ٹرین حادثہ؛ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 288
?️ 3 جون 2023سچ خبریں:مشرقی بھارت میں تین مسافر اور مال بردار ٹرینوں کے تصادم
جون
نیتن یاہو یوکرین بحران سے فائدہ اٹھا رہا ہے:سابق صیہونی وزیر اعظم
?️ 2 مارچ 2025 سچ خبریں:سابق صیہونی وزیر اعظم ایہود باراک نے بنیامین نیتن یاہو
مارچ
امریکہ کی ایران سے مذاکرات کے لیے عجیب شرط!
?️ 17 فروری 2025 سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کے مشیر نے آج ایک
فروری