پولیس وین جلانے کا کیس؛ شاہ محمود قریشی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں پر ترمیمی فرد جرم عائد

🗓️

لاہور: (سچ خبریں) پولیس وین جلانے کے کیس میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں پر ترمیمی فرد جرم عائد کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے تین مقدمات میں تحریک انصاف کے رہنماؤں پر ترمیمی فرد جرم عائد کردی، اس حوالے سے لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں کیس کی سماعت کی جہاں شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان کو پیش کیا گیا، عدلیہ حمزہ، صنم جاوید اور خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں پر بغاوت اور فسادات پر اکسانے کے الزامات عائد کیے گئے، دوران سماعت عدالت نے تینوں مقدمات میں ترمیمی فرد جرم عائد کر دی تاہم ملزمان نے فرد جرم کی صحت سے انکار کیا، جس پر عدالت نے پراسیکیوشن کی درخواست پر عدالت نے فرد جرم میں ترمیم کی اجازت دی، بعد ازاں 6 مارچ کو گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کرلیا گیا۔

ادھر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، بیرسٹرگوہر خان و دیگر کیخلاف تھانہ آئی 9 میں 2 مقدمات درج ہیں، اس حوالے سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان، عمر ایوب اور دیگر کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمات کی سماعت کی۔

بتایا جارہا ہے کہ عدالت نے سماعت میں عدم حاضری پر عمر ایوب ،عامر ڈوگر اور عامر مغل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، عدالت میں بیرسٹرگوہر خان کی جانب سے حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی جس پر عدالت نے شعیب شاہین اور بیرسٹر گوہر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی، تاہم سماعت کے دوران ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر آج بھی دلائل نہیں ہوسکے، جس پر عدالت نے کیسز کی آئندہ سماعت23 اپریل تک ملتوی کردی۔

مشہور خبریں۔

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا لیفٹنینٹ جنرل منیر افسر کو عہدے پر بحال کردیا

🗓️ 10 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی

مقبوضہ فلسطین میں کیا ہو رہا ہے؟

🗓️ 2 جولائی 2023سچ خبریں:ہفتے کے روز مقبوضہ علاقوں کے مکینوں نے مسلسل 26ویں ہفتے

امریکہ اپنے کیمیائی ہتھیاروں کے ذخیرے کو تباہ کرنے کے لیے تیار ہے: بائیڈن

🗓️ 13 مئی 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ

جمعتہ الوداع اور یوم القدس

🗓️ 29 اپریل 2022(سچ خبریں)امام خمینی(ر) نے 16 مرداد 1358 شمسی(7 اگست 1979) بمطابق 13

بیلیٹ پیپرز کی دوبارہ چھپائی کا معاملہ: کچھ حلقوں میں انتخابات مؤخر ہونے کا خدشہ

🗓️ 31 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بیلیٹ پیپرز کی دوبارہ چھپائی کے معاملے پر

ماریہ بی نے عورت مارچ کو ’ناکام عورتوں‘ کا مارچ قرار دے دیا

🗓️ 18 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے عورت

عمران خان نے ابھی آئی ایم ایف کو خط نہیں لکھا، بیرسٹر علی ظفر

🗓️ 23 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر علی ظفر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے