سچ خبریں: ملک بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس کا مقابلہ کرنے کا بہترین طریقہ درخت لگانا ہے۔
ملتان کی پہچان گرد، گرما، گدا اور گورستان سے ہوتی ہے، لیکن موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے یہاں کی گرمی میں بھی شدت آ گئی ہے۔ درجہ حرارت 48 ڈگری تک پہنچ جاتا ہے اور محسوس کی جانے والی گرمی 55 ڈگری تک ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اب ایک اور قاتل انسانوں کی جانیں لینے کے لئے تیار
ماہرین کے مطابق، ملتان میں پھل دار اور زیادہ چھاؤں دینے والے درخت لگانا ضروری ہے تاکہ درجہ حرارت میں کمی لائی جا سکے۔ انہوں نے نشتر ٹاؤن میں پھل دار درخت لگائے ہیں جہاں لوگ ان کے پھلوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے، اور سڑکوں کے گرد شیشم اور ٹالی کے درخت لگانے کا منصوبہ ہے۔
زرعی ماہرین کہتے ہیں کہ ملتان کی آب و ہوا کے مطابق یہاں بیری، سوہانجنا، پیپل، آم، کیکر اور پھلائی کے درخت زیادہ موزوں ہیں۔ کسی بھی ملک میں کم سے کم 25 فیصد رقبے پر جنگلات ہونے چاہئیں، جبکہ پاکستان میں یہ شرح صرف 5 فیصد ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی سمیت ملک بھر میں شدید گرمی کا راج، آئندہ ہفتے ہیٹ ویو کی پیش گوئی
ماہرین جنگلات کے مطابق اگر زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں اور ان کی مناسب دیکھ بھال کی جائے تو نہ صرف ماحول خوبصورت بنایا جا سکتا ہے بلکہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت پر بھی قابو پایا جا سکتا ہے۔
مشہور خبریں۔
انصار اللہ ڈرون اور میزائل سے لیس
ستمبر
شادی کے بعد پہلی بار شعیب ملک اور ثنا جاوید کی ایک ساتھ ویڈیوز وائرل
فروری
سی پیک کے حوالے سے چین کا مطالبہ اور حکومت کا ردعمل
جون
غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے 50 ہزار پاکستانی بلیک لسٹ کردیئے گئے
اپریل
شادی کے ایک ماہ کے اندر ہی نیلم منیر کی کام پر واپسی
جنوری
یورپ اور اسرائیل کے تعلقات پر فوری نظرثانی کرنے کی اپیل
فروری
فلسطینیوں کے خون پر سجی افطار پارٹی
اپریل
حیفا پر خوفناک حملے کا منظر نامہ
اگست