🗓️
اسلام آباد( سچ خبریں) پاکستانی ہیرو ارشد ندیم کے حوالے سے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹوکیو اولمپکس کے جیولین مقابلوں کے فائنل کیلئے پاکستانی ہیرو ارشد ندیم کے لیے دعا گو ہوں۔ پوری پاکستانی قوم ارشد ندیم کی طرف سے پرُامید ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی ہیرو جولین اسٹار ارشد ندیم کے لئے دعا گو ہوں وہ پاکستان کے لئے اولمپک میڈل جیت کر لائے۔انہوں نے لکھا کہ ’پوری پاکستان قوم ارشد ندیم کی طرف سے پرُامید ہے اللہ کی رضا اور نبی آخرالزمان کے صدقے وہ کامیاب ہوگا، انشاءاللہ، اللہ تعالیٰ ارشد ندیم کا حامی و ناصر ہو۔
یاد رہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی تمغہ حاصل کرنے کی آخری امید ارشد ندیم آج ایکشن میں نظر آئیں گے، جیولین تھرو (نیزا بازی) کے مقابلے میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کا بھارت کے تھرور نیرج چوپڑا کے ساتھ سخت مقابلہ متوقع ہے۔ارشد ندیم کی کامیابی کے لیے پوری قوم دعاگو ہے اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کر رہی ہے، جیولین تھرو کے فائنل مقابلے آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوں گے۔
دوسری جانب وزیر اعظم آفس نے ٹوکیو اولمپکس کے جیولین تھرو فائنل کے مقابلوں میں پہنچنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم آفس کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نیک خواہشات پر مبنی ایک پیغام شیئر کیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
ابھیشیک بچن کا اہم اعتراف
🗓️ 10 جولائی 2023سچ خبریں: بالی وڈ میں اداکاری کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے صاحبزادے
جولائی
امریکہ اپنا اشتعال انگیز رویہ بند کرے:چین
🗓️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:چین کی وزارت قومی دفاع نے جمعہ کو شیشا جزائر کے
مارچ
افغانستان کی معیشت کو تباہ ہونے سے بچانا ہوگا: اقوام متحدہ
🗓️ 1 فروری 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے اس بات پر زور دیا
فروری
سندھ میں گیس کی قلت، ہائیکورٹ کا صوبائی حکومت کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا مشورہ
🗓️ 29 مارچ 2023سندھ:(سچ خبریں) سندھ ہائی کورٹ نے اس بات پر افسوس کا اظہار
مارچ
پنجاب میں ایس او پیز کی خلاف پر شہریوں کو انوکھی سزائیں دینے کا فیصلہ
🗓️ 2 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب انتظامیہ نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر
اپریل
حماس 15 ماہ کی جنگ کے بعد بھی دفاع کے لیے تیار
🗓️ 21 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کے بارے
جنوری
صیہونیوں کے الزامات پر قطر کا ردعمل
🗓️ 7 اپریل 2024سچ خبریں: قطر نے دوحہ کے خلاف تل ابیب کے الزامات پر
اپریل
پختونخوا میں لوڈشیڈنگ کے مسئلے کا حل؛صوبے کے گورنر کی زبانی
🗓️ 23 جون 2024سچ خبریں: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ
جون