پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پرہیں، فیصل جاوید

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پرہیں، عوام فارم47 والوں کو مسترد کرچکے ہیں،مذاکرات صرف حقیقی عوامی نمائندوں سے ہونے چاہیں، عوام نے جس کو ووٹ دیا ہے وہ اصل میں عوام کے نمائندے ہوتے ہیں۔رہنماءپی ٹی آئی نے گزشتہ روز سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دلائل پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ کل کی سماعت پی ٹی آئی کیلئے تاریخی لمحہ تھا۔

با نی پی ٹی آئی نے عدالت میں عوامی مسائل پر بات کی۔ لائیو سٹریمنگ کا مسئلہ بھی عدالت کے سامنے بانی پی ٹی آئی نے رکھا تھا۔ بانی پی ٹی آئی نے عدالت کو بتایا کہ نیب چلا کون رہا ہے، یہ دیکھنا ہوگا۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر ترمیم کالعدم ہوئی تو میرا فائدہ ہوگا لیکن ملک کا دیوالیہ ہو جائے گا۔

بانی پی ٹی نے ملک سے باہر اربوں روپے بھیجے جانے کا مسئلہ بھی کل کی سماعت میں عدالت کے سامنے رکھا۔

حقیقی جمہوریت ایسے ہی کام کرتی ہے منتخب نمائندے ہی پارلیمان میں آتے ہیں۔رہنماءپی ٹی آئی فیصل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے اینٹی منی لانڈرنگ میں اپنے دور حکومت میں اپوزیشن سے معاونت مانگی تھی مگر اپوزیشن نے اس وقت عمران خان کا ساتھ نہیں دیا تھا۔ فیٹف کی قانون سازی منی لانڈرنگ کیلئے کی گئی تھی۔ بانی پی ٹی آئی نے اپوزیشن کو کہا تھاکہ فیٹف کی قانون سازی میں حصہ لیں مگر اپوزیشن نے اس کے جواب میں بلیک میلنگ شروع کردی تھی کہ ہم نیب ترامیم لائیں گے۔ بانی پی ٹی آئی نے اپوزیشن کو دعوت دی کہ تھی آئیں اینٹی منی لانڈرنگ پر قانون سازی کرتے ہیں۔بانی پی ٹی آئی نے اپنے دور میں کسی پر کوئی پرچہ نہیں درج کروایا۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب کی تل ابیب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی شرائط

?️ 1 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے ریاض اور تل ابیب کے درمیان تعلقات کو

پھانسی کی سزا یافتہ مجرموں کے متعلق لاہور سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ

?️ 10 فروری 2021لاہور(سچ خبریں) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری نے سزائے موت کے منتظر ذہنی

امریکہ کے نیواورلینز واقعہ میں 2 صیہونی زخمی

?️ 2 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی وزارت خارجہ نے اطلاع دی ہے کہ امریکہ کے نیواورلینز

کورونا کا سب سے بڑا وار، مزید 201 افراد انتقال کر گئے

?️ 28 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کا اب

کابل میں خوفناک آتشزدگی

?️ 25 مارچ 2021سچ خبریں:افغان میڈیا نے اس ملک کے دارالحکومت کابل کے مغرب میں

سعودی عرب نے رواں سال عازمین حج کی تعداد 10 لاکھ تک بڑھا دی

?️ 9 اپریل 2022سچ خبریں:  سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سال

حماس نے جنگ بندی پر کسی بھی معاہدے کی تردید کی

?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:  حماس کے رہنما محمود مرادی نے کہا کہ مقاومت اور

حضرت محمد ﷺ کے اعلی ترین اعمال ہمارے لیے بہترین نمونہ ہیں۔ محسن نقوی

?️ 6 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے عید میلاد النبی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے