?️
لاہور:(سچ خبریں) پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے مختلف جماعتوں کے 175 امیدوار مدمقابل ہیں لیکن مبصرین تمام نشستوں پر حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان اصل مقابلہ ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں.
پنجاب کے 14 اضلاع میں ہونے والی پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک بلاتعطل جاری رہے گا انتخابی حلقوں میں امن و امان کی صورتِ حال کو برقراررکھنے کے لیے پولیس، رینجرز اور آرمی کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ضمنی انتخابات میں 50 ہزار کے قریب پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں پولنگ اسٹیشنز پر پولیس کے جوان تعینات ہیں جب کہ پنجاب رینجرز حلقوں میں گشت کرے گی اور آرمی اسٹینڈ بائی پوزیشن پر ہو گی.
موجودہ سیاسی صورتِ حال کے باعث ضمنی انتخابات میں ماضی میں ہونے والے ضمنی انتخابات کی نسبت ووٹ ڈالنے کی شرح یعنی ٹرن آﺅٹ زیادہ ہونے کی توقع ہے مبصرین کے مطابق آج ہونے والی پولنگ کے نتائج نہ صرف پنجاب کی سیاست بلکہ وقاق کی سطح پر بھی اپنے گہرے اثرات چھوڑیں گے الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی اسمبلی کے 20 حلقوں میں پولنگ اسٹیشنز کی کل تعداد 3,131 ہے جن میں 676 انتہائی حساس، 1194 حساس اور 1271 نارمل پولنگ اسٹیشنز ہیں.
بیس نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں کل ووٹرز کی تعداد 45 لاکھ 79 ہزار آٹھ سو اٹھانوے ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق پنجاب میں پی پی 7 راولپنڈی، پی پی 83 خوشاب، پی پی 90 بھکر، پی پی 97 فیصل آباد، پی پی 125 جھنگ، پی پی127 جھنگ، پی پی 140 شیخوپورہ، پی پی 158 لاہور، پی پی 167 لاہور، پی پی168 لاہور، پی پی 170 لاہور، پی پی202 ساہیوال، پی پی217 ملتان، پی پی224 لودھراں، پی پی228 لودھراں، پی پی237 بہاولنگر، پی پی 272 مظفر گڑھ، پی پی282 لیہ اور پی پی 288 ڈیرہ غازی خان میں ضمنی انتخابات ہورہے ہیں.
پنجاب کے 14 اضلاع میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں مجموعی ووٹرز کی تعداد 45 لاکھ79 ہزار900 ہے جس میں سے مرد ووٹرز 24 لاکھ60 ہزار 206 ہیں جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 21 لاکھ 19 ہزار 694 ہے ان ووٹرز کے لیے مجموعی طور پر تین ہزار 129پولنگ اسٹیشن بنائے جائیں گے جب کہ پولنگ بوتھ کی تعداد 9 ہزار 599 ہو گی صوبے میں ان ضمنی انتخابات کو کافی اہم سمجھا جا رہا ہے سینئر صحافی ‘ تجزیہ کاراعظم چوہدری سمجھتے ہیں کہ ان ضمنی انتخابات میں سخت مقابلے دیکھنے کو ملیں گے جس کے باعث ووٹ ڈالنے کی شرح یعنی ٹرن آﺅٹ کو بہتر بنانے کے لیے دونوں بڑی جماعتیں زورلگائیں گی لہذا یہ ضمنی انتخابات روایتی ضمنی انتخابات سے مختلف ہونگے.
انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں ان انتخابات پر زیادہ زور دے رہی ہیں اور اسے باریک بینی سے دیکھ رہی ہیںانہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کی طرف سے تیزی سے چلائی جانے والی انتخابی مہم کے باعث یہ توقع کی جاسکتی ہے کہ ووٹ ڈالنے کی شرح بہتر ہوگی، اتنی کم نہیں جتنی کسی اور ضمنی انتخاب میں ہوتی ہے. سینئر صحافی اور تجزیہ کار سلمان غنی کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات کی ایک سائنس ہوتی ہے جس سے پاکستان مسلم لیگ (ن) قدرے بہتر واقف ہے ووٹ ڈالنے کی شرح سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں جتنے بھی ضمنی انتخاب ہوئے ہیں، ان میں ووٹ ڈالنے کی شرح کم رہی ہے۔
البتہ ان ضمنی انتخابات کے بارے میں وہ بھی سمجھتے ہیں کہ انتخابی معرکہ جس عروج پر پہنچ گیا ہے اس سے لگتا ہے کہ ماضی کے مقابلے میں ووٹ ڈالنے کی شرح کم ہونے کے بجائے بڑھے گی سلمان غنی نے کہاکہ دونوں بڑی سیاسی جماعتیں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے لیے ”ڈو اور ڈائی“والی صورتِ حال ہے.
انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی دوسری رائے نہیں کہ جلسوں کے سائز کے حساب سے پی ٹی آئی کو برتری حاصل ہے ضمنی انتخابات کے کیا نتائج ہوں گے یہ تو ووٹنگ کے بعد ہی پتا چلے گا مگر سیاسی مبصرین سمجھتے ہیں کہ مسلم لیگ(ن) کو پرانی سیاسی جماعت ہونے کے باعث تحریک انصاف پر نفسیاتی برتری حاصل ہو سکتی ہے. اردوپوائنٹ کے گروپ ایڈیٹراور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے ڈپٹی سیکرٹری میاں محمد ندیم نے روالپنڈی اور لاہور سمیت کئی شہروں میں صحافیوں کے پولنگ اسٹیشنوں میں داخلے پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان صحافیوں کو اپنے فرائض انجام دینے کی اجازت دے جنہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے خصوصی کارڈ جاری کیئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں مختلف اضلاع سے شکایات موصول ہورہی ہیں .
انہوں نے کہا کہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلٹس کی قیادت اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن کے اعلی حکام سے رابطے کررہی ہے انتخابی عمل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پولنگ اسکیم اور الیکشن ایک پوری سائنس ہے اور تحریک انصاف کا سب سے کمزورپہلو یہی ہے کہ اس کے پاس اس کام کو سمجھنے والے بندے نہیں ہیں. انہوں نے کہا کہ پولنگ اسکیم میں مخالفین کے زیادہ ووٹوں کا علاقہ تبدیل کرکے دوسرے میں ڈال دیا جاتا ہے‘یہاں تک کہ حلقے تبدیل کردیئے جاتے ہیں اسی طرح ووٹرزکوروکنے کے لیے پولنگ اسٹیشن بدلے جاتے ہیں یہ سب وہ حربے ہیں جو دہائیوں سے پاکستان کے انتخابات میں آزمائے جارہے ہیں .
انہوں نے کہا کہ آدھا الیکشن انہی مراحل میں ہاریا جیت لیا جاتا ہے اور اسی کو ”فکسنگ“بھی قراردیا جاتا رہا ہے میاں ندیم کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشنوں پر دھاندلی اب مشکل تر ہوتی جارہی ہے لہذا قبل ازانتخابات دھاندلی ہی کے ذریعے جس قدر”فکسنگ“ممکن ہوسکتی ہے وہ کی جاسکتی ہے. انہوں نے کہا کہ جلسوں میں عوام کی شرکت سے بلاشبہ تحریک انصاف نے بہت بڑا نفسیاتی دباﺅ بڑھایا ہے کہ پیپلزپارٹی‘مسلم لیگ نون اور پی ڈی ایم میں شامل ”تجربہ کار ترین“جماعتوں کے لیے 20نشستوں کا ضمنی الیکشن زندگی اور موت کا مسلہ بنا ہوا ہے .
انہوں نے کہا کہ پولنگ ڈے کی صبح سے وزیراعظم شہبازشریف سوشل میڈیا پر متحریک ہیں اسی طرح ان کی جماعت کے سرکردہ لوگ پچھلے ایک ہفتے سے مختلف حلقوں میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں مگر ان کی سب سے بڑی اتحادی جماعت پیپلزپارٹی اس سارے معاملے میں بالکل لاتعلق نظرآرہی ہے .
مشہور خبریں۔
اسرائیلی جرنیل حزب اللہ کی کاروائی پر حیران
?️ 14 نومبر 2024سچ خبریں: کان ٹی وی چینل نے اس ملاقات کی تصاویر شائع کرتے
نومبر
قدس فورس مغربی ایشیاء میں ناکارہ سفارتکاری کی روک تھام کا سب سے بڑا عنصر ہے:آیت اللہ خامنہ ای
?️ 3 مئی 2021سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے اپنی ایک
مئی
پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان
?️ 14 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی)
نومبر
"سیاہ معیشت” اور مشرقی افریقی ممالک کو غیر مستحکم کرنے میں اس کا کردار
?️ 28 جولائی 2025سچ خبریں: غیر رسمی معیشت یا "سیاہ معیشت” مشرقی افریقہ میں مسلح
جولائی
کیا اسرائیل کو غزہ میں فتح ہوئی ہے؟صیہونی میڈیا کی زبانی
?️ 11 اپریل 2024سچ خبریں: ایک صہیونی اخبار نے اعتراف کیا کہ صہیونی غزہ میں
اپریل
وزیراعظم کی چینی ہم منصب کے زیرِ صدارت اجلاس میں شرکت، غیررسمی گفتگو
?️ 24 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی
ستمبر
یمن کا مقبوضہ فلسطین کے خلاف میزائل حملہ
?️ 1 نومبر 2024سچ خبریں:رپورٹس کے مطابق، یمن سے مقبوضہ فلسطین کی طرف میزائل حملہ
نومبر
اگر ہیکر نیتن یاہو کے دل کی دھڑکن چیک کرنے والی چپ تک پہنچ گئے تو کیا ہوگا؟
?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں:نیتن یاہو کے جسم میں ان کے دل کی دھڑکن کو
جولائی