پنجاب میں کورونا کی خوفناک صورتحال، 88افراد جان کی بازی ہار گئے

پاکستان: کورونا سے مزید 73 افراد جان کی بازی ہار گئے

🗓️

لاہور(سچ خبریں) محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں ایک دن میں کورونا وائرس سے 88 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں سے 42 کا تعلق لاہور سے ہے۔پنجاب میں ایک دن کے دوران کورونا وائرس سے ریکارڈ اموات سامنے آئیں 2200 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا خوفناک صورتحال اختیار کرتا جارہا ہے ، محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے تازہ اعدادو شمار جاری کیے گئے ہیں۔ترجمان نے کہا 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے 2221 نئے کیسز سامنے آئے ، جن میں سے 1172 کیسز لاہور میں رپورٹ ہوئے۔

اعدادو شمار کے مطابق ننکانہ میں 7، قصور میں 15، شیخوپورہ میں 28، راولپنڈی میں 227، جہلم میں 6، چکوال میں 2، اٹک میں 8 ، مظفرگڑھ میں 8، حافظ آباد میں 4 اور گوجرانوالہ میں 76 کیسز سامنے آئے۔

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ میں 35، نارووال میں 9، گجرات میں 36، منڈی بہاؤالدین میں 7، ملتان میں 108، خانیوال میں 5، راجن پور میں 2 ، لیہ میں 4، ڈیرہ غازی خان میں 9 اور وہاڑی میں 7 کیس رپورٹ ہوئے۔

اسی طرح فیصل آباد میں 98، چنیوٹ میں 45، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 20، جھنگ میں 49 اور رحیم یار خان میں 40 کیسز ، سرگودھا میں 59، میانوالی میں 8، خوشاب میں 3، بہاولنگر میں 12، بہاولپور میں 45 ، لودھراں میں 10، بھکر میں 2، ساہیوال میں 24، پاکپتن میں 19 اوراوکاڑہ میں 12 کیس سامنے آئے۔

مشہور خبریں۔

بائیڈن نے یوکرین کے لیے 1 بلین ڈالر کی سیکیورٹی امداد مختص کی

🗓️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں:      امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا کہ

بغیر اجازت حج پر جانے والوں کے لیے سزا کا اعلان

🗓️ 25 جون 2023سچ خبریں:سعودی پاسپورٹ کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے اعلان کیا کہ کل جمعہ

پاکستان میں پہلی بار ایک دن میں ایک لاکھ سے زیادہ افراد کی ویکسینیشن

🗓️ 28 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی

وزیر اعظم کا کراچی کا دورہ

🗓️ 13 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں نے

امریکہ کی مزید صیہونی قبضے کی مخالفت

🗓️ 24 جنوری 2023سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں امریکی سفیر تھامس نائیڈز نے کہا کہ امریکی

ہم چاہتے ہیں کہ معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوں

🗓️ 29 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس

صہیونیوں کا حماس کے ساتھ معاہدے ایک اہم سمجھوتہ

🗓️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے 12 ٹی وی چینل کے سروے کے نتائج

صیہونی کابینہ تباہی کے دہانے پر

🗓️ 7 اپریل 2022سچ خبریںصیہونی کنسیٹ کی رکن عیدت سیلمن کے حکمراں اتحاد کے ساتھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے