?️
لاہور: (سچ خبریں) پنجاب حکومت کی جانب سے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے دائرہ اختیار میں اضافہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی کابینہ کی منظوری سے سی ٹی ڈی کے دائرہ اختیار میں توسیع کی گئی ہے، جس کے تحت تحصیل کوہِ سلیمان، ڈیرہ غازی خان کو سی ٹی ڈی کے دائرہ اختیار میں شامل کرلیا گیا، تحصیل (ڈی ایکسکلوڈڈ ایریا) راجن پور بھی سی ٹی ڈی ڈیرہ غازی خان کے دائرہ اختیار میں شامل ہوچکا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ سی ٹی ڈی ڈیرہ غازی خان کا دائرہ اختیار اب ڈی جی خان پولیس ریجن کے تمام اضلاع پر محیط ہوگا، ڈی جی خان پولیس ریجن میں ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ، لیہ اور راجن پور شامل ہیں، حالیہ فیصلے کے تحت 27 ستمبر 2019ء کے سابقہ نوٹی فکیشن میں ترمیم کردی گئی، محکمہ داخلہ کی سفارش اور کابینہ کی منظوری سے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
دوسری طرف انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس لاہور میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز اور خدمت مراکز کی مجموعی کارکردگی، دیکھ بھال اور طے شدہ پروٹوکولز پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی فواد الدین ریاض، اے آئی جی کمپلینٹس احمد محی الدین موجود تھے جبکہ آر پی او شیخوپورہ ڈی آئی جی اطہر اسماعیل امجد اور ڈپٹی کمانڈنٹ پی سی سید محمد امین بخاری نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی، آئی جی پنجاب نے شیخوپورہ، قصور اور ننکانہ صاحب کے پولیس سٹیشنز اور خدمت مراکز میں مینٹینس، صفائی ستھرائی اور ساز و سامان کی بہتر دیکھ بھال یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ پولیس سٹیشنز اور خدمت مراکز میں آئی ٹی سسٹمز مکمل طور پر فنکشنل ہوں، عملے کی بائیومیٹرک حاضری یقینی بنائی جائے اور ریکارڈ کو محفوظ رکھا جائے، تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ روزانہ دوپہر 3 بجے سے 5 بجے تک لازمی طور پر تھانوں میں موجود رہیں اور شہری سائلین کے مسائل سن کر ان کا بروقت حل یقینی بنائیں، اجلاس میں ٹریفک لائسنسنگ اینڈ ڈرائیونگ سنٹرز میں شہریوں کے لیے سہولیات مزید بہتر بنانے پر بھی زور دیا گیا، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ شہریوں کو ترمیم شدہ ٹریفک قوانین سے آگاہی فراہم کرنے کے لیے مہم میں تیزی لائی جائے تاکہ قوانین پر عملدرآمد کو مثر بنایا جا سکے۔


مشہور خبریں۔
عراقی سنی جماعتوں کا الحلبوسی کو پیغام، پارلیمنٹ کی صدارت پر واپسی کے لیے حالات سازگار نہیں
?️ 22 دسمبر 2025عراقی سنی جماعتوں کا الحلبوسی کو پیغام، پارلیمنٹ کی صدارت پر واپسی
دسمبر
چین کی روس-یوکرین براہ راست مذاکرات کی حمایت
?️ 13 مئی 2025 سچ خبریں:چین نے روس اور یوکرین کے درمیان براہ راست مذاکرات
مئی
صہیونی فوج کی عسکری اور خفیہ بٹالین 6
?️ 25 جون 2023سچ خبریں:چونکہ جعلی صیہونی حکومت طاقت اور قبضے کی بنیاد پر قائم
جون
وزیر خارجہ اہم مشن پر ترکی پہنچ گئے
?️ 18 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اہم سفارتی مشن
مئی
نیتن یاہو نے کئی بار قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو روکا
?️ 30 جون 2024سچ خبریں: صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ نے بیانات میں اعلان کیا ہے
جون
مغربی کنارے کے شمال میں ایک فلسطینی کی شہادت
?️ 20 اگست 2022سچ خبریں: صیہونی فوجیوں نے آج جمعہ کی صبح مغربی کنارے کے شمال
اگست
ایران نے اسرائیل کو بھاری نقصان پہنچایا، نتین یاہو کو برطرف کیا جائے:سابق صیہونی وزیراعظم
?️ 25 جون 2025 سچ خبریں:سابق صیہونی وزیرِاعظم ایہود اولمرت نے ایران کے میزائل حملوں
جون
جسٹس مظاہر اکبر نقوی کےخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں چوتھی شکایت دائر
?️ 22 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ کے ایک موجودہ جج کے خلاف ان
مارچ