?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے دونوں صوبوں میں امن و امان کی صورتحال کی روشنی میں پنجاب میں رینجرز اور بلوچستان میں فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔
کابینہ کی جانب سے سرکولیشن کے ذریعے منظور کردہ تجویز کے مطابق پنجاب کا کنٹرول رینجرز سنبھالے گی اور لاہور میں اگلے 7 روز کے لیے دفعہ 144 بھی نافذ کر دی گئی۔
صوبائی حکومت نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تعیناتی کی درخواست کی تھی اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت اس کی منظوری دی گئی۔
بلوچستان میں فوج کو آرٹیکل 245 کے تحت تعینات کیا گیا ہے، حکومتِ بلوچستان نے صوبے میں ’بڑھتے ہوئے سیکیورٹی خدشات‘ کی وجہ سے فوج سے مدد کی درخواست کی تھی۔
بلوچستان میں امن و امان برقرار رکھنے میں سول انتظامیہ کی مدد کے لیے فوج کو تعینات کیا جائے گا۔
یہ خطہ کئی برسوں سے تشدد اور عدم تحفظ سے دوچار ہے، جہاں علیحدگی پسند گروپ سیکیورٹی فورسز پر حملے کرتے رہتے ہیں۔
خیال رہے کہ 9 مئی کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہوئے پر تشدد واقعات کے بعد وفاقی وزارت داخلہ نے امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر قابو پانے کے لیے اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔
نوٹی فکیشنز میں کہا گیا تھا کہ حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کے سیکشن 4 (3) (ٹو) کے تحت دیے گئے اختیارات استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت داخلہ نے کہا تھا کہ فوجی دستوں کی حتمی تعداد، تاریخ اور تعیناتی کے علاقے کا تعین صوبائی حکومت، ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیڈکوارٹرز کی مشاورت سے کرے گی۔
نوٹی فکیشنز میں مزید کہا گیا تھا کہ مذکورہ تعیناتی کی تاریخ کا فیصلہ دونوں فریقین کے درمیان باہمی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
واٹس ایپ کا اب کون سا نیا فیچر آنے والا ہے؟
?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس
ستمبر
ڈی جی خان میں لینڈ سلائیڈنگ میں ہوٹل مافیا ملوث
?️ 5 ستمبر 2022ڈی جی خان: (سچ خبریں)ڈپٹی کمشنر اور بارڈر ملٹری پولیس (بی ایم
ستمبر
سابق وزیراعظم کبھی آزاد عدلیہ کو چلنے نہیں دے گا:وزیر اعظم
?️ 26 مارچ 2022کمالیہ: (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل
مارچ
بی بی سی اور وہ اعتبار جو اس نے کھو دیا
?️ 10 نومبر 2025بی بی سی اور وہ اعتبار جو اس نے کھو دیا مستند
نومبر
اسرائیل کی جارحیت کے خلاف کیوں خاموش ہو؟ : حزب اللہ
?️ 2 مارچ 2025 سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ میں مزاحمت کے وفادار دھڑے کے سینیئر
مارچ
خوراک کے عالمی بحران کی وجہ مغربی ممالک ہیں:روس
?️ 30 جون 2022روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے زور دے کر کہا کہ عالمی
جون
اسرائیل اور انڈونیشیا کے تعلقات معمول پر
?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں: اسرائیلی وزارت خارجہ کے ایک سینئر اہلکار نے مزید کہا کہ
جنوری
صیہونی رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں کی تصویروں سے بھی ڈرتے ہیں
?️ 26 نومبر 2023سچ خبریں: شائع شدہ میڈیا رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ صیہونی
نومبر