پنجاب میں خسرہ سے اب تک 18 اموات ہوچکی ہیں، صوبائی وزیر صحت

?️

لاہور: (سچ خبریں) وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ پنجاب میں خسرہ سے اب تک 18 اموات ہوچکی ہیں۔میڈیا کے مطابق صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے گوجرانولہ چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا، ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں پولیو مہم بھر پور طریقے سے جاری ہے۔

وزیر صحت پنجاب نے صوبے میں خسرہ کیسز بڑھنے کی ذمہ داری پی ٹی آئی حکومت پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف حکومت میں ویکسینیشن 90 فیصد تھی لیکن پچھلی حکومت میں بچوں کی ویکسینیشن پر توجہ نہیں دی گئی تاہم اب ہم جنگی بنیادوں پر صحت کے شعبے پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں خسرہ سے اب تک 18 اموات ہو چکی ہے، جب کہ پنجاب بھر میں خسرہ کے بچوں کی تعداد 3200 سے ذیادہ پورے سال میں نہیں تھی، گوجرانوالہ میں بھی خسرہ کے بہت ذیادہ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، لیکن ہم دو ہفتوں کے اندر پورے پنجاب کے بی ایچ یوز میں ڈاکٹرز تعینات کردیں گے۔

دو روز قبل لاہور میں صوبائی وزیر سلمان رفیق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ عمران نذیر نے کہا تھا کہ پنجاب حکومت صحت کی شعبے میں بہتری کے لیے اقدامات کررہی ہے اور صحت وتعلیم کے شعبے پر وزیراعلیٰ مریم نواز خصوصی توجہ دے رہی ہے، تاہم گزشتہ دور حکومت کے نقصانات آج ہم بھگت رہے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پنجاب میں شیخوپورہ، پتوکی اور کبیر والا میں خسرہ کے کیسز سامنے آئے تھے اور خاص طور پر کبیر والہ میں خسرہ کے باعث 5 بچوں کی اموات ہوئی تھی جس کے بعد سی ای او ہیلتھ خانیوال ڈاکٹرعبد المجید کو معطل کردیا گیا تھا۔

خسرہ کی بیماری کسی انفیکشن یا وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے، یہ بیماری عام طور پر سردیوں کے اختتام یا پھر موسم بہار کے آغاز میں ہوتی ہے۔

خسرہ کی بیماری کے ساتھ جب کوئی مریض کھانستا یا چھینک مارتا ہے تو متاثرہ شخص کے نہایت چھوٹے آلودہ قطرے پھیل کر ارد گرد کی اشیا پر گر جاتے ہیں اور یہ بیماری ہوا اور سانس لینے سے پھیلتی ہے، جس وجہ سے ایک مریض متعدد افراد کو متاثر کر سکتا ہے۔

خسرہ کی علامات میں شدید بخار کے ساتھ کھانسی، ناک اور آنکھوں سے پانی بہتا شامل ہے، خسرہ میں سرخ دانے چہرے اور گردن کےاوپر نمودار ہوتے ہیں اور پھر جسم کے دوسرے حصوں میں منتقل ہو جاتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کیسز 79 فیصد بڑھ کر 3 لاکھ سے زیادہ ہو گئے تھے، جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ کل تعداد کا صرف ایک حصہ ہے۔

مشہور خبریں۔

ایمازون کا پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ پروجیکٹ ’کائپر‘ متعارف کرانے کا ارادہ

?️ 10 اکتوبر 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) ایمازون نے پاکستان میں اپنے سیٹلائٹ انٹرنیٹ

آٹھ سال بعد سعودی اتحاد صنعاء میں؛سویلین طیارے سے

?️ 18 اکتوبر 2022سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے ساتھ مذاکرات کے لیے سعودی وفد

عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں صرف بانی پی ٹی آئی ہی قوم کو متحد کرسکتے ہیں،عمر ایوب

?️ 26 اپریل 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و پی ٹی آئی رہنماء

رئیسی کا دورۂ روس امریکی تخریب کاری کے خلاف ایک اہم قدم ہے: پاکستانی محقق

?️ 21 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان ڈیولپمنٹ اینڈ کمیونیکیشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے

ٹک ٹاکر سے بدسلوکی کے کیس میں پولیس افسران کی معطلی کا فیصلہ

?️ 20 اگست 2021لاہور(سچ خبریں)پنجاب حکومت نے مینارِ پاکستان پر ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم

بالی وڈ کی نامور اداکارہ کو 6 ماہ قید

?️ 12 اگست 2023سچ خبریں: بھارت کی عدالت نے معروف بالی وڈ اداکارہ کو ایک

اقوام متحدہ کا مشن سعودی فوجیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے: صنعا

?️ 10 نومبر 2021سچ خبریں : صنعا میں اسیران کی قومی کمیٹی کے سربراہ نے اس بات

اسرائیلی وزیر کا اپنے حامی ممالک سے ایران پر حملے کا مطالبہ 

?️ 23 جون 2025سچ خبریں: انور قرقاش، متحدہ عرب امارات کے صدر کے ڈپلومیٹک مشیر،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے