پنجاب میں تعلیمی ادارے بند نہیں ہوٕں گے

اسکول

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیرتعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں فی الوقت سکول بند نہیں کررہے ،سکولوں میں پہلے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے، زیادہ کیسز والے تعلیمی ادارے بند کیے جائیں گے۔ جیو نیوز کے مطابق انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب میں کورونا کیسز کی شرح کو مدنظر رکھ کرسکول بندکیئے جائیں گے، پنجاب میں فی الوقت سکول بند نہیں کررہے ،سکولوں میں پہلے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

مثبت کیسز کی شرح کو مدنظر رکھ کر سکول بند کرنے کا فیصلہ کریں گے۔واضح رہے گزشتہ روز این سی اوسی نے کورونا کے زیادہ شرح والے تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔این سی اوسی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈیٹا سے ویکسی نیشن لیول اور انفیکشن ریٹ کا تعلق سامنے آیا ہے، ضلعی انتظامیہ ، صوبائی اور محکمہ صحت کے حکام سے ملکر تعلیمی اداروں کی بندش کا تعین کرے گی۔

این سی اوسی نے ہدایت کی ہے کہ اومی کرون سے متاثرہ شہروں کے تعلیمی اداروں میں آئندہ دو ہفتوں میں کورونا ٹیسٹنگ کی جائے ، وفاق کی اکائیاں 12سال سے زائد عمر طلباء کی ویکسی نیشن کیلئے خصوصی مہم چلائیں گی۔ 12سال سے زائد عمر طلباء کی ویکسی نیشن 100 فیصد یقینی بنائی جائے گی۔ دوسری جانب پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 42 ویں نمبر پر آگیا،6540نئے کیسز رپورٹ ،شرح 11 فیصد سے زائد ہوگئی ، چوبیس گھنٹوں میں مزید بارہ افراد چل بسے ،1119مریض شفایاب ہوگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 6 ہزار 540 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 12 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 1 ہزار 119 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 11 اعشاریہ 10 فیصد پر آ گئی۔پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 77 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 60 ہزار 19 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 63 ہزار 344 زیرِ علاج مریضوں میں سے 1 ہزار 55 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 67 ہزار 598 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 58 ہزار 902 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کٴْل 2 کروڑ 44 لاکھ 74 ہزار 618 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں اب تک کل 17 کروڑ 7 لاکھ 11 ہزار 868 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 7 کروڑ 88 لاکھ 60 ہزار 543 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

مشہور خبریں۔

غزہ جنگ میں اسرائیل کی اقتصادی ہار

?️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: الاقصیٰ طوفان آپریشن کی پہلی برسی کے موقع پر اس عبرانی

او آئی س کی وزرائے خارجہ کونسل کا غیر معمولی اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا

?️ 18 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے

صیہونی معاشرہ شدید خلفشار کا شکار

?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی سرکاری حلقوں کا کہنا ہے کہ صیہونی معاشرہ اندر سے

نہر سویز کو صہیونی کمپنی کے حوالے کیے جانے کی خبروں پر مصر کا ردعمل

?️ 5 فروری 2023سچ خبریں:مصری ذرائع نے نہر سویز کو صہیونی کمپنی کے حوالے کرنے

 یحیی سنوار نے اسٹریٹجک فریب کے ذریعے تل ابیب کو سب سے بڑا دھچکا کیسے پہنچایا؟  

?️ 10 مارچ 2025 سچ خبریں:شہید یحییٰ سنوار نے کئی سال پہلے ہی آپریشن طوفان

جولانی کو بقا کے لیے اسرائیل کی ضرورت!

?️ 31 مئی 2025سچ خبریں: عبرانی ٹائمز آف نے لکھا ہے کہ عرصے سے اسرائیل

صہیونیوں نے یحییٰ السنور کے فوری قتل کا کیا مطالبہ

?️ 1 مئی 2022سچ خبریں:  کل شام کی ایک چونکا دینے والی تقریر کے بعد

صیہونیوں کا امریکی ہتھیاروں پر انحصار کا اعتراف

?️ 22 مارچ 2024سچ خبریں:یہونیوں کا امریکی ہتھیاروں پر انحصار کا اعتراف صیہونی انتہا پسندی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے