?️
لاہور(سچ خبریں) پنجاب انتظامیہ نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شہریوں کو انوکھی سزائیں دینے کا فیصلہ کیا ہے، کورونا ایس او پیز کی خلاف وزری پر مقای انتظامیہ حرکت میں آگئی ہے اور ماسک نہ پہننے والے شہریوں کو انوکھی سزائیں دینا شروع کردی ہیں۔
کرونا وائرس کی تیسری لہر تیزی سے اپنا اثر دکھا رہی ہے، جس کے باعث یومیہ بنیادوں پر ہزاروں افراد کوویڈ میں مبتلا ہورہے ہیں، حکام نے کرونا کا پھیلاؤ روکنے کےلیے ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے لیکن شہریوں کی جانب سے کرونا پر مسلسل غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔
شہریوں کو ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کےلیے انوکھی سزائیں دینا شروع کردی، انتظامیہ پنڈ دادن خان میں ماسک نہ پہننے والے شہریوں کو دھوپ میں کھڑے رہنے کی سزا دینے لگی۔اسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان نے شہریوں کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی کیے جانے پر سزا دی گئی۔
دوسری جانب دینہ سٹی میں انتظامیہ نے دو بیکریاں اور ایک ہوٹل سیل کرکے دکان داروں پر جرمانے عاید کیے جبکہ سوہاوہ اور دیگر علاقوں میں بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے کیے گئے۔واضح رہے کہ کرونا وائرس کی تیسری لہر نے پاکستان میں پنجے گاڑ دئیے ہیں جس کا شکار بچے بھی ہورہے ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 5200 سے زائد افراد کرونا میں مبتلا ہوئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
امریکہ نہیں چاہتا کہ خطے میں کوئی ملک مضبوط ہو
?️ 20 جنوری 2023سچ خبریں:لبنان میں حزب اللہ کے جنرل سکریٹری سید حسن نصر اللہ
جنوری
پاکستان کا بھارتی وزیرداخلہ کے شر انگیز بیان پر ردعمل
?️ 15 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے بھارتی وزیر داخلہ کے شر انگیز
اکتوبر
انگلینڈ کے ایک چرچ سے ایک سو بچوں کی لاشیں ملنے کا انکشاف
?️ 14 ستمبر 2022ویلز کے ایک چرچ میں کھدائی کے نتیجے میں سو سے زائد
ستمبر
عراق میں صیہونی گھونسلے
?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی جانب سے عراق میں اپنے ایک شہری کی
جولائی
مشرق وسطی میں دہشت گردی کا منھ بولا باپ
?️ 6 جنوری 2022سچ خبریں:خطے کی اقوام کے خلاف امریکی جرائم اور صیہونی حکومت کے
جنوری
صیہونی حکومت کے ساتھ حالیہ جنگ میں ہمارے جنگجووں کو فخر: زیاد النخالہ
?️ 18 مئی 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے
مئی
نیتن یاہو کی گستاخانہ تجویز؛ فلسطینی ریاست سعودی عرب میں بنائی جائے!
?️ 8 فروری 2025سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک متنازعہ بیان میں
فروری
فلسطینی پناہ گزینوں کے خیمے صیہونی درندگی کا شکار
?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں:صہیونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی میں اپنی
دسمبر