?️
لاہور: (سچ خبریں) سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر کارروائی کرتے ہوئے لاہور سمیت تین شہروں سے 12 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق خفیہ آپریشن کے دوران لاہور سمیت تین شہروں سے 12 دہشت گرد گرفتار کیے گئے۔
حکام نے کہا کہ دہشت گردوں کی نشاندہی 61 مشتبہ افراد سے تفتیش کے دوران کی گئی، لاہور سے 3 دہشت گردوں کو حساس علاقے کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔
سی ٹی ڈی حکام نے کہا کہ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم القائدہ ، تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے ہے۔
حکام نے مزید کہا کہ دہشتگردوں سے بارودی مواد، خودکش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد کیا گیا۔
حکام نے کہا کہ دہشت گردوں کے نیٹ ورک حساس اضلاع میں تخریب کاری کرنا چاہتے تھے، گرفتار دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔
حکام نے کہا کہ رواں ہفتے 797 کومبنگ و سرچ آپریشن کیے گئے، آپریشنز کے دوران 159 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔
سی ٹی ڈی حکام نے کہا کہ ریاست دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔
خیال رہے کہ اس وقت ملک میں دہشت گردی تیزی سے سر اٹھارہی ہے جہاں خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں متعدد دہشت گردی کی کارروائیاں کی گئی ہیں جن کی ذمہ داری کالعدم ٹی ٹی پی نے قبول کی ہے۔
ٹی ٹی پی نظریاتی طور پر افغان طالبان سے منسلک ہے جس کے کمانڈر افغانستان سے دہشت گردی کی ہدایات جاری کرتے ہیں، تاہم افغان طالبان اس کی تردید کر چکے ہیں۔
حال ہی میں ٹی ٹی پی نے پشاور میں پولیس لائن اور کراچی میں پولیس چیف کے دفتر پر حملے کیے ہیں جس کی وجہ سے پشاور میں ایک سو سے زائد شہری اور پولیس اہلکار جبکہ کراچی میں پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کے بعد مزید 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے 8 مارچ کو ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی اور 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے اس کارروائی کے بعد علاقے سے دہشت گردوں کی صفائی کے لیے کارروائی کی اور اس دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا اور مزید 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے


مشہور خبریں۔
عراق میں 1444ق اربعین مشی کا آغاز
?️ 16 اگست 2022سچ خبریں: نوبی عراق میں بصرہ شہر اور اس کے اطراف کے
اگست
بائیڈن انتظامیہ کے ہنٹر پر فضول خرچیوں کا انکشاف
?️ 8 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، امریکی صدر جو بائیڈن کی
ستمبر
یوکرین کا روسی شہر کورسک پر بڑا ڈرون حملہ؛ شہری ہلاکتیں، اسپتال تباہ، امن کی کوئی امید نہیں
?️ 15 اپریل 2025 سچ خبریں:سومی پر روسی حملے کے جواب میں یوکرین کا تیز
اپریل
فلسطینی صحافی کے قتل کے بارے میں اقوام متحدہ کا بیان
?️ 28 جون 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی صحافی شیرین ابو عاقلہ
جون
پاکستان نے بھارت کے جدید ترین لڑاکا طیاروں کو کیسے مار گرایا؟ برطانوی ایجنسی کی رپورٹ جاری
?️ 2 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) برطانوی خبر رساں ایجنسی نے پاکستان کی فضائی
اگست
شمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل تجربہ
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:جنوبی کوریا نے دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا نے درمیانی
اکتوبر
آٹھ محاذوں پر جنگ کی واپسی
?️ 10 مارچ 2025سچ خبریں: رائی الیوم کے مطابق، عطوان نے لکھا ہے کہ تین
مارچ
امریکی سرخ فاموں کی نسل کشی بھول گئے؟!: واشنگٹن میں چینی سفارت خانہ
?️ 8 مارچ 2022سچ خبریں:امریکہ میں چینی سفارت خانے نے "واشنگٹن کے مقامی امریکیوں کی
مارچ