?️
لاہور (سچ خبریں) پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے پی ڈی ایم کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ سال سے پی ڈی ایم کی بڑھکیں سن سن کر عوام کے کام پک چکے ہیں ، یہی حکومت مخالف بڑھکیں پہلے بلاول بھٹو زرداری اور بیگم صفدر اعوان مارتے تھے، طوطا اور مینا کی غیر موجودگی میں شہباز شریف نے بھی وہی کھوکھلی باتیں کیں ، شہباز شریف کہتے ہیں موقع ملا تو ملک کے تمام مسائل حل کریں گے،40 سال پنجاب پر حکومت کرنے والوں کو ایک اور موقع کا انتظار انتہائی مضحکہ خیز بیان ہے ، عوام باشعور ہو چکی ہے اس لیے شہباز شریف کی حکومت کی خواہش صرف خواہش ہی رہے گی۔
پی ڈی ایم سربراہ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنی ہی سیٹ نہ جیت سکنے والے مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کی قیادت کر رہے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ سیاسی بے روزگار فضل الرحمان کے پاس پیسے ختم ہو چکے ، اب مولانا پی ڈی ایم اور ن لیگ سے پیسے اینٹھنے کے چکر میں احتجاج کی کال دے رہے ہیں ، پی ڈی ایم کو جان لینا چاہیئے کہ شہباز شریف وکٹ کے دونوں طرف کھیلتے ہیں ، حکومت نے اپوزیشن کے شور شرابے کے باوجود 3 سال کامیابی و کامرانی سے مکمل کیے ہیں، اب بھی اپوزیشن کی گیدڑ بھپکیوں سے حکومت کو کئی خطرہ نہیں ہے۔
خیال رہے کہ حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے ایک بار پھر حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے ، پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ پاکستان نااہلوں کیلئے نہیں بنا تھا ، لوگو! اٹھو اورانقلاب لاؤ کیوں کہ اب انقلاب کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے ، اب یہ قافلہ رکے گا نہیں بلکہ جاری رہے گا ، اب پاکستان میں صرف جلسے نہیں روڈ کارواں بھی ہوں گے ، اب اسلام آبادکی طرف مارچ بھی ہوگا، ہم ان نوجوانوں کو کنٹرول میں کب تک رکھیں، اب قافلہ چل پڑا ہے، جو تھمے گا اور رکے گا نہیں۔


مشہور خبریں۔
یمن پر 8 سالہ جارحیت میں 48 ہزار سے زائد شہید اور زخمی
?️ 26 مارچ 2023سچ خبریں: یمن کے خلاف جارح سعودی اتحاد کے گذشتہ آٹھ سالوں میں
مارچ
صیہونی حکومت کو اسلحہ برآمد کرنے پر ڈنمارک کے خلاف شکایت
?️ 13 مارچ 2024سچ خبریں:ایمنسٹی انٹرنیشنل ڈنمارک، آکسفیم ڈنمارک، ایکشن ایڈ ڈنمارک اور فلسطینی انسانی
مارچ
یوکرین میں نیٹو افسروں کی معلومات ہیک ہوئیں
?️ 29 دسمبر 2022سچ خبریں: بدنیتی پر مبنی ہیکرز کے روسی گروپ RaHDit نے
دسمبر
امریکا میں 12 منزلہ عمارت گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی جبکہ سینکڑوں افراد اب بھی لاپتہ
?️ 28 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی ریاست فلوریڈا میں تین روز قبل 12 منزلہ عمارت
جون
کیا گوگل کی مدد سے جلد کے امراض کی تشخیص ممکن ہے؟
?️ 19 جون 2021نیویارک(سچ خبریں) گوگل کی جانب سے حال ہی میں مصنوعی ذہانت کی
جون
صیہونی میڈیا حرفش کی کارروائی سے حیران
?️ 6 جون 2024سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں کے شمال میں حرفش کے علاقے میں لبنان کی
جون
جنرل سلیمانی کی شہادت کے بعد امریکہ نے کیا چھپایا
?️ 15 اگست 2022سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل نے سابق اور موجودہ امریکی حکام کا حوالہ
اگست
"اینڈریو ونڈسر” انگلینڈ کے شہزادے کا خطاب کھو بیٹھا
?️ 31 اکتوبر 2025سچ خبریں: مشہور امریکی جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے ساتھ برطانوی بادشاہ
اکتوبر