پنجاب حکومت کا بجلی کے بلوں میں کمی کیلئے پاور ٹیرف کم کرنے کا اعلان

مریم نواز

?️

لاہور (سچ خبریں) پنجاب حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے بجلی کے بلوں میں کمی کیلئے پاور ٹیرف کم کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 26 واں اجلاس ہوا، جس میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری و دیگر شریک ہوئے۔ مریم نواز نے بلوں میں کمی کیلئے پنجاب کی پاور کمپنیوں کا ٹیرف کم کرنے کی منظوری دی جس سے ٹیرف میں 30 سے 40 فیصد تک کمی ممکن ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ نے قائد اعظم تھرمل پاور پرائیویٹ لمیٹڈ اور پنجاب تھرمل پاور پرائیویٹ لمیٹڈ کے ٹیرف میں کمی کی منظوری دی۔ اس کے علاوہ پنجاب کابینہ نے جرنلسٹ ہاؤسنگ سوسائٹی فیز 2 کیلئے روڈا سے زمین کی خریداری کیلئے 40 کروڑ گرانٹ کی منظوری دے دی، گرانٹ پنجاب جرنلسٹ ہاوسنگ فاونڈیشن کو منتقل کرنے کی منظوری دی گئی، وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کیس کو کابینہ کے سامنے رکھا۔

اجلاس میں پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کی اوورہالنگ، چائلڈ پروٹیکشن پالیسی واقع پنجاب سینئر سٹیزن ویلفیئر بل کی بھِی منظوری دی گئی، اس کے علاوہ الیکٹرک وہیکلز کی رجسٹریشن، پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی ایکٹ کی منظوری دیدی گئی جبکہ سموگ کے پیش نظر لاہور میں گرین ایریاز کی ڈویلپمنٹ کا ایجنڈا بھی منظور کیا گیا۔

مشہور خبریں۔

کپل شرما نے مجھے بتایا کہ انہوں نے کامیڈی نسیم وکی سے سیکھی تھی، علی ظفر کا دعویٰ

?️ 28 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے دعویٰ کیا

عشرہ شان رحمت اللعالمینؐ کے دوران صوبے کے بازاروں میں خصوصی ڈسکاونٹ دیاجا رہا ہے

?️ 14 اکتوبر 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت میاں

پاکستان کے خلاف افغان طالبان رجیم کا مذموم پروپیگنڈا بے نقاب

?️ 24 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کے خلاف افغان طالبان رجیم کا مذموم

کینیڈا کا ٹک ٹاک کو ملک سے دفاتر بند کرنے کا حکم

?️ 10 نومبر 2024 سچ خبریں: شمالی امریکی ملک کینیڈا نے چینی شارٹ ویڈیو شیئرنگ

ہمارے عوام کے خلاف دشمن کے پروگنڈے کارگر نہیں ہوئے:ایرانی حکومت کے ترجمان

?️ 22 جون 2021سچ خبریں:ایرانی حکومت کے ترجمان علی ربیعی کا منگل کو آن لائن

آئندہ 6 ماہ یوکرین کے لیے انتہائی اہم ہوں گے: سی آئی اے چیف

?️ 4 فروری 2023سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنز نے کہا کہ انٹیلی جنس

ترکی کا 5400 سے زائد افغان مہاجرین کو ملک بدر کرنے کا منصوبہ

?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:ترکی کے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ 5400 سے

”آنر“ کا ایکس سیریز کا معیاری فون پیش

?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی آنر نے ”ایکس 7

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے