پنجاب حکومت نے میٹرو بس میں سفر کرنےوالوں کی سہولت اور آسانی کے لئے اہم قدم اٹھا لیا

پنجاب

?️

لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے میٹرو بس میں سفر کرنے مسافروں کی سہولت اور آسانی کےلیے ایک اور بہترین قدم اٹھالیا پنجاب کے شہریوں کو بہتر ٹرانسپورٹ کا نظام فراہم کرنے کےلیے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی جانب سے مسلسل کوششیں جاری ہیں اور اس سلسلے میں پنجاب حکومت نے شہریوں کو مزید بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کےلیے نئی میٹرو بسیں خرید لی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کل سے میٹرو بس سروس سے پرانی بسوں کی چھٹی کردی جائے گی جب کہ 64 نئی میٹرو بسیں کل فلیٹ میں باقاعدہ شامل کی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نئی میٹرو بسوں کا افتتاح کریں گے جس کے بعد نئی میٹرو بسیں روزانہ ڈیڑھ لاکھ مسافروں کو سفری سہولت فراہم کریں گی۔پنجاب حکومت نے نئی ماحول دوست بس چین سے خریدی ہیں، جو آرام دہ سیٹوں، موبائل چارجنگ اور خودکار جراثیم کش نظام سے لیس ہیں۔

دوسری طرف سندھ میں گرین لائن منصوبے کے لیے بسیں پہنچنے کے بعدسندھ حکومت نے بھی بسیں لانےکا اعلان کر دیا۔ وزیر پارلیمانی امور مکیش ‏کمار کا کہنا ہے کہ جنوری تک 50 بسیں لارہے ہیں۔سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ کی دستیابی سےمتعلق اپوزیشن لیڈر نے نکتہ اعتراض پر کیا کہ ‏وزیراعلیٰ اور وزیر ٹرانسپورٹ نےکئی باربسیں لانے کے وعدےکئے بتایاجائے اورنج لائن کب بنےگی؟ انہوں نے کہا کہ گرین لائن کی 40بسیں آچکی ہیں،وزیراعظم عمران خان کاشکریہ! وزیرپارلیمانی امور نے جواب دیا کہ پی ٹی آئی والےکوئی ایک منصوبہ بتادیں جو ان کا خود کا ہو یہ دوسروں کے ‏منصوبوں پرپلیٹ لگاکرخوش ہو رہے ہیں پھربولتےہیں پچھلی تمام حکومتیں کرپٹ تھیں۔
انہوں نے کہا کہ بی آرٹی منصوبہ ملک کامہنگاترین منصوبہ ہے، 80بسیں نہیں صرف 40آئی ہیں جھوٹ بولنےمیں ‏ان کا کوئی ثانی نہیں ہے یہ جھوٹ بولتےہیں اورکہتےہیں کہ ہم نےبڑا تیر مارا۔ ‏ مکیش کمار چاولہ نے اعلان کیا کہ آئندہ سال جنوری میں ہم50بسیں لارہےہیں۔جس کے بعد سندھ اسمبلی کا ‏اجلاس کل دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کی بدحالی پر 2015 میں مرتب کی جانے والی ایک تحقیق کی بنیاد پر فروری 2016 میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا جسے 2017 کے اختتام تک مکمل ہونا تھا۔

مشہور خبریں۔

عمراں خان نے بجٹ کو خوشحالی کا بجٹ قرار دیا

?️ 12 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں )  تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت

فواد چوہدری کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ 11 جنوری تک معطل

?️ 29 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو اشتہاری قرار دینے

پرویز الہٰی کی اہلیہ نے این اے 64 کے نتائج کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

?️ 28 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما

سردی غزہ کے بچوں کے لیےایک بڑی تباہی 

?️ 27 فروری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے بدھ کے

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے ایس او پیز طے، 3 فوکل پرسنز مقرر

?️ 30 مارچ 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی تحریک انصاف عمران خان سے اڈیالہ جیل میں

اقوام متحدہ کو سعودی گمراہ کن پروپیگنڈے کے ساتھ نہیں چلنا چاہیے:انصاراللہ

?️ 8 مئی 2022سچ خبریں:یمن کی تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے اقوام متحدہ سے غیر

صدر مملکت نے عوام سے خاندانی منصوبہ بندی پر عمل کرنے کی اپیل کر دی

?️ 14 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عوام سے خاندانی

امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس کے نئے رہنما کا تعین

?️ 6 دسمبر 2022سچ خبریں:نیو یارک ریاست کے نمائندے حکیم جیفریز کو امریکی ایوان نمائندگان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے