🗓️
لاہور (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق کالعدم مذہبی تنظیم پر پابندی ختم کرنے کے فیصلے کے بعد پنجاب حکومت نے اب مولانا فضل الرحمان کی تنظیم کو بھی ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جنگ نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے جے یو آئی ف کی تنظیم انصار الاسلام پر عائد پابندی بھی ختم کرنے کا فیصلہ، محکمہ داخلہ پنجاب نے تنظیم پر پابندی لگانے کا ریفرنس کابینہ سے واپس منگوا لیا ہے۔
تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے چند ماہ قبل انصار الاسلام پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا تھا اور اس معاملے کو صوبائی کابینہ کے پاس بھیج دیا گیا تھا۔ تاہم صوبائی حکومت کے اس فیصلے کے حوالے سے صوبائی کابینہ نے کسی قسم کے کوئی احکامات جاری نہیں کیے تھے، جبکہ اب کالعدم مذہبی تنظیم پر عائد پابندی کے خاتمے کے بعد مولانا فضل الرحمان کی جماعت کی تنظیم کو بھی ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے کالعدم مذہبی جماعت سے پابندی ہٹانے کی منظوری دے دی تھی۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پابندی ہٹانے کا نوٹیفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔ وزارت داخلہ کالعدم تحریک لبیک سے پابندی ہٹانےکا نوٹیفکیشن جلد جاری کرے گی۔خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے وفاقی کا بینہ کو کالعدم تنظیم سے پابندی ہٹانے کی سمری بھیجی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ تنظیم نے آئندہ پُرتشدد نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
سمری کے مطابق ٹی ایل پی مستقبل میں آئین پاکستان اور ملک کے قوانین کا احترام کرے گی۔سمری میں کہا گیا ہے کہ حکومت پنجاب نے تنظیم سے پابندی ہٹانے کا فیصلہ تنظیم کی یقین دہانی اور وسیع قومی مفاد میں کیا ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ کالعدم لکھنے کی سفارش ابتدائی طور پر منظور کرکے کالعدم ختم کرانے سے متعلق وفاقی کابینہ کی منظوری لینے کی ہدایت کی تھی۔
مشہور خبریں۔
سات سال بعد پہلی بار یمنی حاجیوں کے چہروں پر مسکراہٹ
🗓️ 18 جون 2023سچ خبریں:2016 کے بعد پہلی بار یمنی حجاج کے پہلے طیارے نے
جون
الخضیره آپریشن صیہونی حکومت کے ساتھ سمجھوتے کا کھلا جواب
🗓️ 28 مارچ 2022سچ خبریں: لبنانی حزب اللہ نے شمالی تل آویو کے شہر الخضیره
مارچ
ملک بھر میں کورونا سے مزید 39 افراد انتقال کر گئے
🗓️ 11 فروری 2022لاہور (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے
فروری
آئی ایم ایف سے معاہدے پر دستخط عمران خان کر کے گئے:مریم اورنگزیب
🗓️ 14 مئی 2022(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے
مئی
مڈ بجٹ رئیل می 12 متعارف
🗓️ 7 مارچ 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی رئیل می نے اپنی
مارچ
کریملن کا یوکرائنی اناج کی چوری کی ترکی کی مبینہ تحقیقات پر ردعمل
🗓️ 23 جون 2022سچ خبریں: جیسا کہ روس کی جانب سے یوکرائنی اناج کی
جون
شہید سلیمانی کے نزدیک مسئلہ قدس کا کیا مقام تھا؟
🗓️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: مزاحمت کے محور میں اب تک کئی نامور اور ممتاز
دسمبر
ٹویٹر پر روس کے خلاف امریکی خفیہ ایجنسیوں کی سازش ناکام
🗓️ 31 جنوری 2023سچ خبریں:ٹویٹر کمپنی کے اعلیٰ حکام نے کہا ہے کہ امریکی انٹیلی
جنوری