?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) گذشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کرنے کا حکم دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو پنجاب میں 90 روز میں انتخابات کروانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کے لیے تیاریاں مکمل کرنے کا دعویٰ کر لیا۔
پنجاب میں 9 اپریل بروز اتوار اورخیبر پختونخوا میں 16 اپریل کو پولنگ کی تاریخ مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ آئندہ ہفتے پنجاب کا شیڈول جاری ہونے کا امکان ہے۔ انتخابی عملے کی تعیناتی اور آپریشنل امور کو حتمی شکل دے دی گئی۔پولنگ کے دن کا اعلان الیکشن کمیشن کی حتمی منظوری سے ہوگا۔
انتخابی سامان کی خریداری کے حوالے سے بھی ہوم ورک مکمل کر لیا گیا۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے سماعت کی اور فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے محفوظ کیاگیا فیصلہ سنایا ۔ جسٹس جواد حسن نے مختصر فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90 روز میں انتخابات کرانے کا پابند ہے اور اسی لیے الیکشن کا شیڈول فوری طور پر جاری کیا جائے۔
قبل ازیں سماعت کے آغاز پر مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا مشہود نے کہا تھا کہ گورنر کے وکیل شہزاد شوکت راستے میں ہیں، وہ آ رہے ہیں، جسٹس جواد حسن نے استفسار کیا کہ آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری کو بھی بلایا تھا، وہ کہاں ہیں۔ دوران سماعت آئی جی پنجاب عثمان انور بھی لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔جسٹس جواد حسن نے آئی جی سے استفسار کیا کہ آئی جی صاحب آپ الیکشن کے بارے میں کیا کہتے ہیں، جس پر آئی جی نے جواب دیا کہ میں ابھی آیا ہوں، مجھے اس کیس کے بیک گرائونڈ کا نہیں پتا، ہم نے اپنی تجاویز الیکشن کمیشن کو دے دی ہیں، انتخابات سے متعلق جو الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہوگا، ہم اس پر عمل درآمد کریں گے۔
جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دئیے کہ ہمیں بس آپ کی یقین دہانی چاہیے تھی، آئی جی پنجاب جانا چاہیں تو عدالت سے جاسکتے ہیں۔اس دوران چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ ہم عدالت اور الیکشن کمیشن کے فیصلے پر عملدر آمد کرنے کے پابند ہیں، اس موقع پر عدالت نے چیف سیکرٹری کو بھی جانے کی اجازت دے دی۔الیکشن کمیشن کے وکیل نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا، انہوں نے استدلال کیا کہ یہ کیس صرف الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے ہے، تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا کام نہیں ہے، الیکشن کمیشن کو اس کیس میں فریق نہیں بنایا جاسکتا۔
مشہور خبریں۔
حزب اللہ: ایران نے صہیونیوں کے تمام خوابوں اور فریب کو خاک میں ملا دیا
?️ 17 جون 2025سچ خبریں: حزب اللہ کے سینیئر نمائندے علی فیاض نے اس بات
جون
الضیف اور شہید السنوار کی کچھ نئی تصاویر
?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں: پہلی بار عزالدین القسام بریگیڈز کی ملٹری کونسل کے کمانڈ
جنوری
قائد حریت سید علی شاہ گیلانی کی زندگی پر ایک طائرانہ نظر
?️ 4 ستمبر 2021(سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کی
ستمبر
پاکستان کا ہر فرد اگر درخت لگائے تو بہت بڑا انقلاب ہو گا
?️ 26 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہر
جولائی
خطہ کی موجودہ صورتحال کے بارے میں سید حسن نصراللہ کا اہم ترین جملہ
?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں: قائد مزاحمت کا سب سے واضح پیغام خطے کی زندگی کے
اکتوبر
صیہونی غزہ پر حملہ کرنے سے پہلے ہزار بار سوچتے ہیں
?️ 30 جون 2021سچ خبریں:فلسطینی جہاد اسلامی موومنٹ کے سکریٹری جنرل نے ایک تقریر میں
جون
اسرائیل کو نکالنے اور قیدیوں کو رہا کرنے میں ہمارے پاس کوئی سرخ لکیر نہیں: حماس
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس کے دفتر اسیران و شہداء کے
اگست
اگلی تباہ کن جنگ بحیرہ روم میں: مصری جنرل
?️ 15 جون 2023سچ خبریں:مصری فوج کے سابق جنرل اور عسکری اور تزویراتی امور کے
جون