پنجاب: انتخابات کے پُرامن انعقاد کیلئے قصور، شیخوپورہ میں فوج تعینات

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں)محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ 8 فروری کو عام انتخابات کے پُرامن انعقاد کے لیے قصور اور شیخوپورہ میں فوج کو تعینات کر دیاگیا ہے۔

عام انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے پاک فوج کے دستے پنجاب بھر سے مختلف اضلاع میں الیکشن ڈیوٹی کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے چاق و چوبند دستے لاہور، ملتان، اوکاڑہ، بہالپور اور گوجرانوالہ گیریژن سے پنجاب کے دیگر اضلاع میں الیکشن کے دوران سیکیورٹی فرائض سرانجام دینے کے لیے روانہ ہوگئے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ منڈی بہا الدین، چکوال، سرگودھا سمیت دیگر اضلاع میں فوج کل پہنچ جائےگی۔

بیان میں بتایا گیا کہ الیکشن میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے، تمام اضلاع اس سلسلے میں پاک فوج سے رابطے میں ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبے بھر میں الیکشن کے انتظامات کو مانیٹر کیا جارہا ہے، حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا کام بھی جاری ہے۔

فوجی دستوں کی تعیناتی کا مقصد عام انتخابات کے دوران سول حکومت کی معاونت کرتے ہوئے انتخابی عمل کی شفافیت اور امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانا ہے۔

فوجی اہلکار پولنگ اسٹیشنز کے باہر تھرڈ ٹیئر سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے تعینات ہوں گے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بروقت نمٹا جائے، پولنگ کے دوران پولیس فرسٹ ٹیئر جبکہ سول آرمڈ فورسز سیکنڈ ٹیئر سیکورٹی مُہیا کریں گی۔

واضح رہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد میں محض ایک دن باقی رہ گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

یمن کی حیرت انگیز حکمت عملی

?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: یمن، جو لبنان کے حزب اللہ کے بعد محور مقاومت کا

جج دھمکی کیس میں عدالت نے عمران خان کے خلاف دہشت گردی کی دفعہ خارج کرنے کا حکم

?️ 19 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے خاتون جج دھمکی

امریکی سیاستدانوں کی زندگیاں خطرے میں

?️ 15 اگست 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن کو قتل کرنے کی دھمکی دینے والے

اسرائیل بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا ہے

?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ کی روز اپنی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق

پاک فوج نے جنگی ردعمل کو مضبوط بنانے کیلئے ’زیڈ ٹین ایم ای‘ اٹیک ہیلی کاپٹرز شامل کرلیے

?️ 2 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک فوج نے اپنے مربوط جنگی ردعمل کو

نیتن یاہو کی انتہاپسند کابینہ سخت تشویش میں مبتلا

?️ 6 فروری 2023سچ خبریں:مغربی کنارے میں مزاحمتی کاروائیوں میں شدت آنے کے بعد نتن

صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی ملیشیا نے نہتے فلسطینی عوام کے خلاف اپنی بربریت کا

پاکستان میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال

?️ 4 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) عید الاضحیٰ سے چند دن قبل ہی پاکستان میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے