🗓️
لاہور(سچ خبریں) پنجاب میں کورونا کا قہر جاری ہے محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 62 افراد جاں بحق ہوئے ، جس کے بعد وائرس سے اموات کی کل تعداد 6 ہزار793 ہو گئی۔کیسز کی صورتحال ابتر ہوگئی اور کوروناکیسزکی شرح 14فیصدرہی جبکہ مزید 62 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا خطرناک صورتحال اختیار کرگیا، صوبے میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا کے 2990 نئے کیسز سامنے آئے اور کنفرم مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 40 ہزار584 ہو گئی۔
محکمہ صحت پنجاب نے بتایا کہ کورونا کیسز میں لاہور شہر سرفہرست ہے، صوبے میں کورونا کیسز کی شرح 14فیصد جبکہ لاہور میں کورونا کیسز کی شرح 22 فیصد رہی، پنجاب میں 21 ہزار 325 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں سے 2990 مثبت آئے۔
اعدادو شمار کے مطابق لاہورمیں 1575، ننکانہ میں 4، قصور میں 33، شیخوپورہ میں 34، راولپنڈی میں 232، جہلم میں 25 ، چکوال میں 24، اٹک میں 28، مظفرگڑھ میں 1، حافظ آباد میں 13 اور گوجرانوالہ میں 75 کیسز رپورٹ ہوئے۔
اسی طرح سیالکوٹ میں 69، نارووال میں 9، گجرات میں 40، منڈی بہاؤالدین میں 15، ملتان میں 87، خانیوال میں 25
،راجن پور میں 8، لیہ میں 20، ڈیرہ غازی خان میں 19 اور وہاڑی میں 42 ، فیصل آباد میں 176، چنیوٹ 21 کیسز سامنے آئے جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ 50، جھنگ 20 اور رحیم یار خان میں 72 ، سرگودھا 77، میانوالی 10، خوشاب 4، بہاولنگر 22، بہاولپور 61، لودھراں 1، بھکر 35، ساہیوال 39 ، پاکپتن 10 اوراوکاڑہ میں 14 کیسز رپورٹ ہوئے۔
مشہور خبریں۔
مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست، دلائل پیش کرنے کیلئے وکیل کو کل تک کی مہلت
🗓️ 28 فروری 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے مریم نواز کے خلاف توہین عدالت
فروری
سفارتخانہ یروشلم منتقل کرنے کے بدلہ میں کورونا ویکسین؛نیتن یاہو کی نئی تجارت
🗓️ 24 فروری 2021سچ خبریں:اسرائیلی وزیر جنگ نے صیہونی وزیر اعظم کی جانب سے کورونا
فروری
صنعا کی فورسز سعودی عرب کی گہرائیوں کو نشانہ بنائیں گی: الاخبار
🗓️ 19 نومبر 2021سچ خبریں: الاخبار نے اپنے ایک مضمون میں مآرب میں داعش اور
نومبر
حیفا پر خوفناک حملے کا منظر نامہ
🗓️ 8 اگست 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا کہ مقبوضہ حیفا پر کسی
اگست
اردن کے بادشاہ کی فرانس کے صدر سے ملاقات
🗓️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں: اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے بدھ کے روز
ستمبر
سام سنگ نے گلیکسی ایس 22 فون متعارف کروا دیا
🗓️ 10 فروری 2022بیجنگ (سچ خبریں) اسمارٹ فون کی معروف کمپنی سام سنگ نے نئے
فروری
قومی ترانے کی بے ادبی کا معاملہ، دفتر خارجہ نے افغان ناظم الامورکو طلب کرلیا
🗓️ 18 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پشاورمیں تقریب کے دوران افغان قونصل جنرل کی
ستمبر
نیتن یاہو کے گینگ کی سفید فام بغاوت کا نام کیا ہے ؟
🗓️ 25 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے 2023 میں عدالتی اصلاحات کی وجہ سے
نومبر