🗓️
کوئٹہ:(سچ خبریں) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے برطرف رہنماؤں نے کوئٹہ میں منعقدہ کانگریس میں نئے دھڑے کا اعلان کردیا جس کے بعد پارٹی باضابطہ طور پر 2 دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے۔
سابق سینیٹر اور پارٹی کے صدر عثمان کاکڑ کے صاحبزادے خوشحال خان کاکڑ نئے دھڑے کے چیئرمین منتخب ہوئے جبکہ مختار خان یوسف زئی شریک چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ محمود خان اچکزئی کی جانب سے مبینہ طور پر پارٹی کے آئین کی خلاف ورزی اور اور پالیسی کی مخالفت کرنے پر انہیں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔
ایک ہفتے قبل کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی ساتویں کانگریس منعقد ہوئی تھی اور محمود خان اچکزئی کو بطور چیئرمین اور عبدالرحیم زیارتوال کو سیکریٹری جنرل کے طور پر دوبارہ منتخب کیا گیا تھا۔
دوسری جانب گزشتہ روز گروپ کے اجلاس میں پارٹی مندوبین سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ رضا محمد رضا کو سینئر ڈپٹی چیئرمین، حمید خان کو ڈپٹی چیئرمین، خورشید کاکا جی کو سیکریٹری جنرل، عیسیٰ روشان کو سینٹرل انفارمیشن سیکریٹری اور یوسف کاکڑ کو سیکریٹری خزانہ منتخب کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں نئے دھڑے میں عبید اللہ بابیت، صاحبہ بڑیچ، سراج افغان، سردار گلجان کبزئی، علی حیدر، گوہر علی، شاہ روم خان، خالد محمود، شمشیر علی خان صفت اللہ، عیسیٰ اچکزئی، باچا گل اور اعظم مسیزئی سینٹرل سیکریٹریز منتخب ہوئے ہیں۔
دھڑے کے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے اہم فیصلے لینے کے لیے کانگریس آج (28 دسمبر 2022)کو دوبارہ منعقد ہوگی۔
مشہور خبریں۔
امریکہ کی جانب سے یمن امن مذاکرات کی راہ میں پتھراؤ
🗓️ 8 اگست 2023سچ خبریں:یمنی مسائل کے ذرائع اور مبصرین نے یمنی مذاکرات میں پیدا
اگست
اکٹھے کیے گئے فنڈز کو مقتول سری لنکن مینیجر کے اہل خانہ کے حوالہ کر دیا
🗓️ 17 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) مقتول سری لنکن مینیجر کے اہل خانہ کو اکٹھے
جنوری
سیالکوٹ سانحے پر وفاقی وزیرکا تشویش کا اظہار
🗓️ 5 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سیالکوٹ کے المناک سانحے پر وفاقی وزیر مذہبی امور
دسمبر
صیہونی جیل میں ایک انٹیلی جنس افسر کی مشکوک موت
🗓️ 2 جون 2021سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے مقبوضہ علاقوں کی ایک فوجی جیل میں ایک
جون
مغرب G20 اجلاس کی ترتیب کو تبدیل کرنے میں ناکام رہا
🗓️ 11 ستمبر 2023سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ نے یوکرین میں جنگ، ماسکو اور یریوان
ستمبر
’موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان کو 2070 تک بڑے نقصانات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے‘
🗓️ 4 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایک رپورٹ میں
نومبر
صہیونی وزارت جنگ کا ہیڈ کوارٹر قیدیوں کے اہل خانہ کے گھیرے میں
🗓️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ تل
دسمبر
یحییٰ سنور کا فلسطینی قوم اور دنیا کی اقوام کے نام اہم پیغام
🗓️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے رہنما اسامہ حمدان نے
ستمبر