(سچ خبریں)پشاورکےعلاقے قصہ خوانی کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے کے نتیجے میں 30 افراد شہید ہوگئے۔ دھماکے میں شہداء کی لاشیں لیڈی ریڈنگ اسپتال لائی گئی ہیں جبکہ زخمیوں کوبھی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
ریسکیو ذرائع نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں 100 سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دھماکے میں شہید 30 شہداء کی لاشیں لیڈی ریڈنگ اسپتال لائی گئی ہیں جبک ہ زخمیوں کوبھی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق، دھماکے میں زخمی 10 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق، دھماکہ جمعے کی نماز کے دوران پیش آیا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی بیرسٹرسیف کا کہناہےکہ اطلاع ہے کہ دہشت گردوں نے پہلے مسجد میں گھسنے کی کوشش کی، دہشت گردوں کا پولیس کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ایک دہشت گرد مسجد میں داخل ہوا اورکارروائی کی۔
دھماکے کے فوری بعد لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ تنگ گلیوں کے باعث زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال محمد عاصم نے میڈیا کو بتایا کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے ، زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے سے قبل نامعلوم افراد کی جانب سے علاقے میں اندھا دھند فائرنگ کی گئی اور اس کے بعد مسجد کے اندر دھماکا ہوگیا۔