?️
لاہور: (سچ خبریں) وفاقی تحقیقاتی ادارے نے لاہور ہائیکورٹ کے سامنے الزام عائد کیا کہ سابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کے بیٹے اور دو بہوؤں نے پنجاب اسمبلی کے کم گریڈ کے ملازم کے ذریعے منی لانڈرنگ کی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ کے صاحبزادے راسخ الہٰی، ان کی اہلیہ زارا الہٰی اور بھابھی تحریم الہٰی (مونس الہٰی کی اہلیہ) نے منی لانڈر کرنے کے لیے قیصر اقبال بھٹی کے بینک اکاؤنٹس استعمال کیے جو کہ اسمبلی میں ایک چپراسی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ پرویز الہٰی کے چپراسی اور بچوں کے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے کی غیر واضح ٹرانزیکشنز کا پتا چلا ہے، ایف آئی اے نے الزام لگایا کہ چپراسی کے اثاثے اس کے معلوم ذرائع آمدن سے زیادہ پائے گئے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ درخواست گزاروں کو تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کے لیے خود وضاحتی کال اپ نوٹس بھیجے گئے لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔
رپورٹ میں یہ الزام بھی لگایا گیا کہ اسمبلی کے چپراسی قیصر اقبال بھٹی 17 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ناقابل وضاحت لین دین میں ملوث تھے۔
ایذا رسانی اور سیاسی سوچ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ادارے نے کہا کہ منصفانہ ٹرائل کا تصور نہ صرف شہریوں بلکہ استغاثہ کے لیے بھی ہے۔
اس نے مزید کہا کہ زیر بحث انکوائری کا سابقہ تحقیقات سے کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ یہ ایک سرکاری ملازم، اسمبلی کے چپراسی کے خلاف شروع کی گئی تھی۔
خیال رہے کہ راسخ الہٰی نے ایف آئی اے کی انکوائری اور مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے کو چیلنج کیا تھا جس پر ادارے نے عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا کہ ’درخواست گزاروں کا کوئی بنیادی حق خطرے میں نہیں ہے، ایف آئی اے کیس کی تفتیش میرٹ پر کر رہی ہے‘۔
ایک بیان میں راسخ الہٰی نے ایف آئی اے کی رپورٹ کو من گھڑت قرار دے کر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پورا کیس جعلی تھا اور اسے سیاسی انتقام کے طور پر دوبارہ بنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے حقائق کو توڑ مروڑ کر پرانے الزامات کو دہرا رہی ہے کیونکہ تمام جوابات پہلے ہی ثبوت کے ساتھ جمع کرائے جا چکے ہیں۔
راسخ الہٰی نے کہا کہ منی لانڈرنگ کیس کو ہائی کورٹ پہلے ہی خارج کر چکی ہے، کیس کے حقائق میں رد و بدل کر کے پیش کیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز، دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، پاک فوج کے 6 جوان شہید
?️ 22 اگست 2023وزیرستان: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز
اگست
بھارتی اسمگلنگ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
?️ 5 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق کسٹم انٹیلی جنس کی جانب سے لاہور
جولائی
سانبا:بھارتی پولیس کا گجر برادری کے افراد پر طاقت کا وحشیانہ استعمال ، متعدد زخمی
?️ 15 مئی 2024جموں: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
مئی
مصر کی میزائل اور ڈرون طاقت سے صیہونی حکومت خوفزدہ
?️ 17 فروری 2025 سچ خبریں:باخبر ذرائع نے مصری فوج کی میزائل اور ڈرون کی
فروری
روس اور چین فضائی برتری چاہتے ہیں: امریکہ
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:امریکی دفاعی انٹیلی جنس ایجنسی کی ایک نئی رپورٹ میں روس
اپریل
اسرائیل نے قیدیوں کی رہائی کے لیے جنگی آپشن کی ناکامی کا اعتراف کیا
?️ 6 دسمبر 2024سچ خبریں: تحریک حماس نے آج جمعرات کو اس بات پر زور دیا
دسمبر
مکڈونلڈ کا ملازم الاقصیٰ طوفان ٹیٹو کی وجہ سے نوکری سے باہر
?️ 17 فروری 2025 سچ خبریں: اسرائیل کے 24 رجیم نیٹ ورک نے اطلاع دی
فروری
سعودی عرب سے امریکی فوج کا انخلا کا منصوبہ؛یمن کا خوف یا ریاض کو سزا؟
?️ 10 ستمبر 2021سچ خبریں:ایک یمنی نیوز سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ امریکہ سعودی
ستمبر